پاکستان۔ ترکی انسداد دہشت گردی مذاکرات

مذاکرات میں دونوں فریقین نے بین الاقوامی دہشت گردی کی وجہ سے درپیش گلوبل خطرات کا جائزہ لیا اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جدوجہد کے عزم کا اعادہ کیا

1212729
پاکستان۔ ترکی انسداد دہشت گردی مذاکرات

پاکستان اور ترکی کے درمیان  "دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے مذاکرات" کی پہلی نشست کا انعقاد انقرہ میں ہوا۔

انقرہ میں پاکستان کے سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان منعقدہ انسداد دہشت گردی مذاکرات کی پہلی نشست میں پاکستانی وفد نے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد  کے ڈائریکٹر جنرل احمد فاروق کی زیر قیادت شرکت کی جبکہ ترکی کے وفد کی قیادت وزارت خارجہ کے تحقیقاتی و سکیورٹی امور  کی ڈائریکٹر جنرل سفیر عائلین تاش خان نے  کی۔

مذاکرات میں دونوں فریقین نے بین الاقوامی دہشت گردی  کی وجہ سے درپیش گلوبل خطرات کا جائزہ لیا  اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جدوجہد کے عزم کا ایک دفعہ پھر اظہار کیا۔  

اس حوالے سے دونوں فریقین نے قانون کی بالادستی کو قائم رکھتے ہوئے مسئلے  کی جڑ تک اترنے اور انتہا پسندی کے خلاف جامع طرز عمل  کی ضرورت پر اتفاق  رائے کا اظہار کیا۔

علاوہ ازیں فریقین نے دہشت گرد تنظیم داعش  کی طرف سے مشرق وسطیٰ اور دنیا کے دیگر مقامات پر تشکیل پانے والے خطرے  کے بارے میں تبادلہ خیالات کیا۔

اجلاس میں پاکستانی فریق نے ترک وفد کو پاکستان میں معاشرے کے تمام طبقوں کی طرف سے کئے جانے والے مشترکہ اقدامات  کے نتیجے میں بہتر ہونے والی سکیورٹی صورتحال کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔ علاوہ ازیں پاکستان میں رد الفساد اور ضرب عضب آپریشنوں  اور قومی عملی پلان کے ذریعے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں حاصل کردہ کامیابیوں پر بھی زور دیا  گیا۔

فریقین نے ترکی اور پاکستان میں جاری دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں باہمی تعاون اور شراکت داری پر نظر ثانی کرنے، دونوں ملکوں کے درمیان سکیورٹی، سزا، عدالتی کاروائی، قانونی اصولوں، دہشت گردی کے لئے مالی تعاون  کے سدباب جیسے شعبوں  میں تجربات کے تبادلے اور مزید تعاون کے شعبوں کی نشاندہی جیسے موضوعات پر اتفاق رائے کا اظہار کیا گیا۔



متعللقہ خبریں