امریکا نے پاکستانی سفارتکاروں کیلئے ٹیکس استثنیٰ ختم کردیا

امریکا میں تعینات پاکستانی سفارتکاروں کو رہائش، خوراک، ائیر لائنز، گیس اور یوٹیلٹی پر ٹیکس میں استثنا دیا جاتا تھا جس کی سہولت ختم کردی گئی ہے

1212047
امریکا نے پاکستانی سفارتکاروں کیلئے ٹیکس استثنیٰ ختم کردیا

امریکا نے پاکستانی سفارتکاروں کیلئے ٹیکس استثنیٰ ختم کردیا، پاکستانی سفارتکاروں کواب شفٹنگ اوردیگراشیاپرٹیکس دیناہوگا، پاکستان بھی امریکی سفارتکاروں کوکسی قسم کاٹیکس استثنیٰ نہیں دیتا۔

امریکا میں تعینات پاکستانی سفارتکاروں کو رہائش، خوراک، ائیر لائنز، گیس اور یوٹیلٹی پر ٹیکس میں استثنا دیا جاتا تھا جس کی سہولت ختم کردی گئی ہے۔

امریکا نے 20 کے قریب پاکستانی سفارتکاروں کے لیے ٹیکس استثنا کی سہولت ختم کی اور انہیں ٹیکس استثنا کے لیے جاری کردہ کارڈ 15 مئی کو واپس کرنا پڑے۔

پاکستانی سفارتخانے کے مطابق ختم کی گئی سہولیات ویانا کنونشن کے تحت دی جاتی ہیں۔

اس حوالے سے ترجمان اسٹیٹ ڈپمارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ ان معاملات پر پاکستان سے بات چیت جاری ہے، امید ہے کہ معاملات جلد حل کر لیے جائیں گے جب کہ امریکی سفارت کاروں کو پاکستان میں ایسی سہولیات التواء میں ہیں۔

ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کا فیصلہ 20 مئی کو کیا گیا ، امریکا نے 20 کے قریب پاکستانی سفارتکاروں کے لیے ٹیکس استثنا کی سہولت ختم کی اور انہیں ٹیکس استثنیٰ کےلئے جاری کردہ کارڈ 15 مئی کو واپس کرنا پڑے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارتکاروں کواب شفٹنگ اوردیگراشیاپرٹیکس دیناہوگا ، پاکستان بھی امریکی سفارتکاروں کوکسی قسم کاٹیکس استثنیٰ نہیں دیا۔

پاکستانی سفارتخانے کے مطابق ختم کی گئی سہولیات ویانا کنونشن کے تحت دی جاتی ہیں۔

اس حوالے سے ترجمان اسٹیٹ ڈپمارٹمنٹ نے کہا کہ ان معاملات پر پاکستان سے بات چیت جاری ہے، امید ہے کہ معاملات جلد حل کر لیے جائیں گے جبکہ امریکی سفارت کاروں کو پاکستان میں ایسی سہولیات التواءمیں ہیں۔

 



متعللقہ خبریں