وزارت خارجہ میں وفود کی سطح پر پاک امریکا مذاکرات کا آغاز

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر افغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور ایلس ویلز کے ساتھ وفود کی سطح پر پاک امریکا مذاکرات سے آگاہ کیا

1191701
وزارت خارجہ میں وفود کی سطح پر پاک امریکا مذاکرات کا آغاز

وزارت خارجہ میں وفود کی سطح پر پاک امریکا مذاکرات کا آغاز ہوگیا۔

امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز اسلام آباد میں دفتر خارجہ پہنچے تو اعلیٰ حکام نے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر پاک امریکا مذاکرات شروع ہوئے جن میں دو طرفہ تعلقات اور امن و امان کی صورتحال بشمول افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر افغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور ایلس ویلز کے ساتھ وفود کی سطح پر پاک امریکا مذاکرات سے آگاہ کیا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق امریکی وفد مشاورتی عمل کے لیے پاکستان آیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دفترخارجہ میں اہم معاملت پر بات چیت کی جارہی ہے۔

ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ مذاکرات میں پاکستانی وفدکی سربراہی امریکا کےلیے ایڈیشنل سیکریٹری آفتاب کھوکھر کررہے ہیں۔

افغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور معاون وزیر امور خارجہ ایلس ویلز وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ پہنچے جہاں وزارت خارجہ کے حکام نے معزز مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔

امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ ’افغانستان میں پائیدار امن صرف اسی وقت ممکن ہے جب طالبان خطے کی موجودہ تبدیلیاں کو تسیلم کرلے‘۔

خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق طلوع نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’اگر طالبان حکومتی نظام کے پرانے طریقہ کار کو اپنانے کا سوچ رہے ہیں، تو میری ذاتی رائے کہ امن کی گنجائش نہیں بنتی اور جنگ کا سلسلہ جاری رہے گا‘۔

دریں اثنا  ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان قونصلر امور پر بات چیت جاری ہے، دونوں ملکوں کے درمیان جاری بات چیت پاکستانی درخواست گزاروں کے لیے ویزوں کے اجراءُ کو متاثر نہیں کرے گی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قونصلر امور پر امریکی فیڈرل رجسٹری نوٹی فکیشن کے بارے میں میڈیا رپورٹس میں دیا گیا تاثر گمراہ کن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان قونصلر امور پر بات چیت جاری ہے، دونوں ممالک اپنے اپنے قوانین کے مطابق دوطرفہ طور پر کام کر رہے ہیں، قونصلر امور پر کافی پیش رفت ہو چکی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ امریکی حکومت سفارت خانے میں معمول کے قونصلر امور جاری رکھے گی۔

 



متعللقہ خبریں