پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کےساتھ کھڑی ہے:صدرپاکستان،آزادی کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے: عمران خان

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایک بار پھر کشمیری بہن بھائیوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان کشمیر کے بارے میں اپنے اصولی موقف پر پوری طرح کاربند ہے،وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر، کشمیری عوام کے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کا نام ہے

1138690
پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کےساتھ کھڑی ہے:صدرپاکستان،آزادی  کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے: عمران خان

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان نے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کا دوغلہ پن شکوک و شبہات ابھار رہا ہے، یقین ہے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی رنگ لائے گی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایک بار پھر کشمیری بہن بھائیوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان کشمیر کے بارے میں اپنے اصولی موقف پر پوری طرح کاربند ہے، پوری پاکستانی قوم اس بہادرانہ جدوجہد میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے جو وہ اپنے جائز حق خوادادیت کے حصول کیلئے کوشاں ہیں، ہمیں پختہ یقین ہے کہ کشمیری اپنی اس جدوجہد میں ضرور سرخرو ہو ں گے۔ انہوں نے یہ بات یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی جو آج منگل 5 فروری کو منایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5 فروری حق خود ارادیت کے حصول کیلئے کشمیریوں کے غیر متزلزل عزم کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ اس موقع پر حکومت پاکستان اور اس کے عوام اپنے کشمیری بہن بھائیوں اور بالعموم دنیا بھر پر واضح کرتے ہیں کہ ہم جموں و کشمیر کے طویل عرصہ سے حل طلب تنازعہ اور بھارت کے مقبوضہ جموں و کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد کو نہیں بھولے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ”مسلح جنگجوﺅں کو ہلاک“ کرنے کے جھوٹے بیانیہ کی آڑ میں اپنی دہشت گردی کو جواز دینے کی کوشش کرتا رہا ہے تاہم وہ اپنی اس کوشش میں بری طرح ناکام ہو

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر، کشمیری عوام کے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کے حصول کیلئے غیر متزلزل عزم کی تجدید کا دن ہے جو ہر گزرنے والے دن کے ساتھ تقویت پا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بات یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی جو (آج) منگل 5 فروری کو منایا جا رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سات دہائیاں گزر نے کے باوجود جموں و کشمیر کا تنازعہ حل نہیں ہو سکا، مقبوضہ جموں و کشمیر میں بے گناہوں کے قتل عام، بچوں پر پیلٹ فائرنگ، آبروریزی و تشّدد سمیت بھارتی مظالم جاری و ساری ہیں اور کشمیر ی اپنی ہمت، جرات، بہادری سے حق خود ارادیت کے حصول کےلئے مسلسل کوشاں ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ کشمیریوں کی جانب سے 70 سے زائد سالوں پر محیط بھارتی مظالم اور ناجائز تسلط کے خاتمہ کا شدت سے مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1947ءکے بعد سے معصوم کشمیریوں پر بھارتی افواج کی جانب سے کئے جانے والے تشّدد، بے حرمتی کے واقعات اور غیر معمولی ظلم و جبر ایک مقدمہ کی صورت اختیار کر چکے ہیں۔ ہزاروں بے گناہ کشمیریوں کو بے رحمانہ تشدد، غیر قانونی حراست کے دوران بھارتی افواج سفاکانہ طریقے سے قتل کر رہی ہیں۔ وزیراعظم نے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق آفس کی مقبوضہ جموں و کشمیر کے بارے میں رپورٹ کا حوالہ دیا جو پاکستان کے بین الاقوامی برادری سے مسلسل کئے گئے مطالبات کی تائید کرتی ہے، جن میں بارہا بھارت کی سفاکانہ جارحیت، اندھا دھند گولا باری، کشمیریوں کے انسانی ڈھال کے طور پر استعمال اور بھارتی مسلح افواج، خصوصی پاور ایکٹ اور پبلک سیفٹی ایکٹ جس کی وجہ سے کشمیریوں کی زندگی جہنم بن گئی ہے، کی طرف توجہ مبذول کرائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال 5 فروری کو منایا جانے والا ”یوم یکجہتی کشمیر“ کشمیریوں کے بھارتی تسلط کے خلاف اور حق خود ارادیت کےلئے عزم کو مزید مضبوط کرتا ہے، یہ ارادہ ہر گزرنے والے دن اور ہر ڈھائے جانے والے بھارتی ظلم کے ساتھ تقویت پکڑتا جا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں