گلگت بلتستان کے صوبہ بننے کی راہ ہموار

وزیر اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کوعبوری صوبہ بنانے کی منظوری دے دی

1096516
گلگت بلتستان کے صوبہ بننے کی راہ ہموار

وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کوعبوری صوبے کا درجہ دینے  کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت گلگت بلتستان اصلاحات کمیٹی کا  ایک اہم اجلاس  منعقد ہوا، جس میں اصلاحاتی  کمیٹی نے وزیراعظم کواپنی سفارشات پیش کیں،  جس پر اتفاق رائے کرتے ہوئے انہوں نےگلگت بلتستان کوعبوری صوبہ بنانے کی منظوری دی اوراس  سے  متعلقہ اصلاحات کمیٹی کی سفارشات کابینہ اجلاس میں پیش کرنے کی بھی ہدایات جاری کردی ہیں

واضح رہے کہ  اصلاحات کمیٹی نے اپنی سفارشات میں گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کی سفارش کرتے ہوئے کہا تھا سرتاج عزیزکی سربراہی میں قائم کمیٹی کی سفارشات کے مطابق گلگت بلتستان کوتمام حقوق  فراہم کیے  جائیں۔

 

 



متعللقہ خبریں