کل عمران خان کی قیادت میں کابینہ کااہم اجلاس، دورہ یو اے ای اورملائشیا سے متعلق اعتماد میں لیں گے

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں حکومت کے سو روزہ منصوبہ بندی کے اہداف کا جائزہ لیا جائے گا، اس موقع پر وفاقی وزراء100روزہ منصوبہ بندی پر رپورٹس وزیراعظم کو پیش کریں گے

1092704
کل عمران خان کی قیادت میں کابینہ کااہم اجلاس، دورہ یو اے ای اورملائشیا سے متعلق اعتماد میں لیں گے

وزیر اعظم عمران خان نے حکومت کے 100 روز مکمل ہونے پر وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جمعہ کو طلب کرلیا  ہے

اجلاس میں وزیر اعظم کابینہ اراکین کو دورہ یو اے ای اور ملائشیا سے متعلق اعتماد میں لیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں حکومت کے سو روزہ منصوبہ بندی کے اہداف کا جائزہ لیا جائے گا، اس موقع پر وفاقی وزراء100روزہ منصوبہ بندی پر رپورٹس وزیراعظم کو پیش کریں گے۔

وزیرخزانہ اسد عمرآئی ایم ایف وفد سے مذاکرات اور متحدہ عرب امارات اور ملائشیا کے ساتھ ہونے والے معاہدوں پر کابینہ کو بریفنگ دیں گے، کابینہ ارکان کو آئی ایم ایف سے ہونے والے مذاکرات پر بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔

علاوہ ازیں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے لیے چھ نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے، اجلاس میں نیشنل بینک کے صدر کی تقرری کی منظوری دی جائے گی، چیئرمین ایکسپورٹ پراسیسنگ زون اتھارٹی کی تعیناتی پربھی غور ہوگاجبکہ کابینہ کے اجلاس کے لیے 6 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔وفاقی کابینہ کے حالیہ اجلاس میں سوروزہ پلان اورہاؤسنگ سےمتعلقہ ٹاسک فورس سے متعلق امور زیرغورآنےکاامکان ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزارت دفاع کی جانب سے4فریقی انسداددہشتگردی تعاون کےمیکانزم معاہدہ منظوری کیلیےپیش کیاجائیگا، عبدالجبارشاہین کوایکسپورٹ پراسسنگ زون اتھارٹی کےچیئرمین کا اضافی عہدہ دینےکی منظوری بھی وفاقی کابینہ کے اجلاس کے  ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ جلاس میں نیشنل بینک کے صدر کی تقرری کی منظوری دی جائے گی ۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سمگل شدہ موبائل فون کا استعمال روکنے کے نظام کے نفاذ کی منظوری کی سمری پیش کی  جائے گی جبکہ پی ٹی اے کی جانب سےاستعمال شدہ موبائل فون کی امپورٹ کی منظوری کی سمری بھی وفاقی کابینہ میں پیش ہوگی۔



متعللقہ خبریں