وزیراعظم عمران خان کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ترکی بہ ترکی جواب، ریکارڈ درست کرنے کا مشورہ

امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے دیے گئے پاکستان مخالف بیان پر وزیر اعظم عمران خان نے دوٹوک موقف اپنایا ہے۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں امریکی صدر کو مخاطب کرکے کہا ”مسٹر ٹرمپ کی تقریر کے بعد ریکارڈ درست کرنے کی ضرورت ہے

1090842
وزیراعظم عمران خان کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ترکی بہ ترکی جواب، ریکارڈ درست کرنے  کا مشورہ

وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان پر تنقید کا بھرپور جواب دیا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے دیے گئے پاکستان مخالف بیان پر وزیر اعظم عمران خان نے دوٹوک موقف اپنایا ہے۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں امریکی صدر کو مخاطب کرکے کہا ”مسٹر ٹرمپ کی تقریر کے بعد ریکارڈ درست کرنے کی ضرورت ہے۔ سب سے پہلے تو کوئی پاکستانی نائن الیون میں ملوث نہیں تھا لیکن پاکستان نے امریکہ کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں حصہ لیا۔ دوسری بات ، دہشتگردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان نے 75 ہزار جانوں کی قربانیاں دیں جبکہ اسے 123 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا، اس کے مقابلے میں امریکی امداد انتہائی معمولی یعنی صرف 20 ارب ڈالر تھی“۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے قبائلی علاقے تباہ ہوئے اور لاکھوں لوگ اپنے گھروں سے محروم ہونا پڑا، اس جنگ کے تباہ کن اثرات عام پاکستانی پر پڑے اس کے باوجود پاکستان نے زمینی اور فضائی حدود فراہم کی۔

وزیراعظم نے امریکی صدر سے سوال کیا کہ کیا ان کے کسی اور اتحادی نے اس طرح کی قربانیاں دیں۔ 



متعللقہ خبریں