پاک فوج نےعالمی امن کےلیےسب سےزیادہ قربانیاں دی ہیں،156پاکستانی امن فوجیوں کوپاک فوج کاخراج عقیدت

آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے 46 مشنز میں حصہ لیا اور ان مشنز میں 2 لاکھ پاکستانی فوجی شریک ہوئے

1075335
پاک فوج نےعالمی امن کےلیےسب سےزیادہ قربانیاں دی ہیں،156پاکستانی امن فوجیوں کوپاک فوج کاخراج عقیدت

  پاک فوج نے عالمی امن کیلئے جانیں دینے والے 156 پاکستانی امن فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے  کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ ہی عالمی امن کے قیام میں  بے مثال قربانیاں دی ہیں اور  اور دہشت گردی  کے خلاف عالمی جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دینے والا ملک پاکستان ہی ہے۔

انہوں نے   73 سال پورے ہونے پر اقوام متحدہ کیلئے افواج پاکستان نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے 46 مشنز میں حصہ لیا اور ان مشنز میں 2 لاکھ پاکستانی فوجی شریک ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی امن کےلیے جانیں دینے والے 156 پاکستانی امن فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ ہی عالمی امن کے قیام میں  بے مثال قربانیاں دی ہیں اور  اور دہشت گردی  کے خلاف عالمی جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دینے والا ملک پاکستان ہی ہے۔



متعللقہ خبریں