مشترکہ مفادات کونسل کاپاکستان کےتعلیمی اداروں کےمعیار،اعلیٰ تعلیم میں یکسانیت اورکوارڈینیشن کا فیصلہ

مشترکہ مفادات کونسل نے ملک میں تعلیمی اداروں کے معیار اور اعلیٰ تعلیم میں یکسانیت کے فروغ کیلئے وفاق اور صوبوں کے درمیان کوآرڈینیشن کی بہتری کےلئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو صوبوں سے مل کر لائحہ عمل وضع کرنے اور آئندہ ایک ماہ میں سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کی

1055961
مشترکہ مفادات کونسل کاپاکستان کےتعلیمی اداروں کےمعیار،اعلیٰ تعلیم میں یکسانیت اورکوارڈینیشن کا فیصلہ

وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدرات مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس پیر کو وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا جس میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی۔

مشترکہ مفادات کونسل نے ملک میں تعلیمی اداروں کے معیار اور اعلیٰ تعلیم میں یکسانیت کے فروغ کیلئے وفاق اور صوبوں کے درمیان کوآرڈینیشن کی بہتری کےلئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو صوبوں سے مل کر لائحہ عمل وضع کرنے اور آئندہ ایک ماہ میں سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ صوبوں اور وفاق نے خالص ہائیڈل منافع جات کے سلسلہ میں اے جی این قاضی فارمولے پر من و عن عملدرآمد پر اتفاق کیا ہے، ملک میں 7 اکتوبر سے قومی سطح پر صفائی مہم شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بلوچستان میں تعلیمی معیار کی بہتری پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے، ہائر ایجوکیشن صوبائی حکومت سے مل کر اس سلسلہ میں ممکنہ اقدامات کا جائزہ لے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں صحت کی سہولتوں اور خصوصاً کینسر کے مرض کی بروقت تشخیص و علاج کے سلسلے میں شوکت خانم ہسپتال کی سروسز بلوچستان تک پھیلائی جائیں گی۔

 اجلاس نے کراچی کےلئے اضافی پانی کی فراہمی کیلئے صوبہ سندھ کی درخواست نیشنل واٹر کونسل کے سپرد کر دی۔ کونسل ملک میں موجودہ پانی کی فراہمی، صوبوں کے درمیان پانی کی تقسیم کے فارمولے اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے مشترکہ مفادات کونسل کو اپنی سفارشات پیش کرے گی جبکہ پانی کے ضیاع کو روکنے اور اس کے بہتر استعمال کے سلسلے میں بھی اقدامات تجویز کئے جائیں گے۔

اس اجلاس میں سندھ اورخیبر پختونخواہ میں تیل و گیس کی تلاش کیلیےخصوصی مراعات دینےکی تجویزپرغورکیا گیا ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ  تیل وگیس ذخائرکی تلاش کیلیےمزیدمراعات کامعاملہ ای سی سی کوبھجوایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو قائم ہوئے ایک ماہ سے زائد کا وقت گزر چکا ہے۔اس حوالے سے  پاکستان تحریک انصافکی حکومت وزیر اعظم عمران خان  کی قیادت میں تاریخی فیصلے کر رہی اور اپنے 100 روزہ پلان کے اہداف پانے کے لیے کوشش کر رہی ہے۔اس حوالے جہاں کچھ عوامی مقبولیت کے فیصلے کئیے جا رہے ہیں وہیں کچھ مشکل فیصلے بھی دیکھنے میں آرہے ہیں

ملک میں تعلیمی اداروں کے معیار اور اعلیٰ تعلیم میں یکسانیت کے فروغ کے سلسلہ میں وفاق اور صوبوں کے درمیان کوآرڈینیشن کی بہتری کےلئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو صوبوں سے مل کر لائحہ عمل وضع کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کو آئندہ ایک ماہ میں تمام ضروری مشاورت مکمل کرنے اور سفارشات مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔



متعللقہ خبریں