تارکین وطن پاکستان میں ڈیم بنانے میں تعاون کریں، وزیر اعظم پاکستان

اگر ہم نے ابھی بھی ڈیم بنانا شروع نہیں کیے تو اپنی نسلوں کے لیے مسائل کا پہاڑ چھوڑ کر جائیں گے

1045703
تارکین وطن پاکستان میں ڈیم بنانے میں تعاون کریں، وزیر اعظم پاکستان

وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی تارکینِ وطن سے  سے ڈیم فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو ہفتوں سے قومی مسائل پر بریفنگ لے رہا ہوں اور میں نے وعدہ کیا تھا کہ قوم کے سامنے ملک کے تمام معاملات سامنے لے کر آؤں گا، 10 سال پہلے پاکستان پر 6 ہزار ارب قرضہ تھا اور آج 30 ہزار ارب پر پہنچ گیا ہے، گردشی قرضوں کا بھی معاملہ ہے  تا ہم اس وقت  ملک کو درپیش مسائل میں  مسئلہ پانی  سنگین ترین ہے،  ملک کو  پانی کی  سخت قلت کا سامنا ہے جس کے لیے   ڈیم بنانا  ناگزیر  بن چکا ہے۔

انہوں نے  کہا کہ پاکستان کے پاس صرف 30 دن کے لیے پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے اور آج پانی کم ہوکر فی کس ایک ہزار کیوسک رہ گیا ہے، اگر ہم نے ابھی بھی ڈیم بنانا شروع نہیں کیے تو اپنی نسلوں کے لیے مسائل کا پہاڑ چھوڑ کر جائیں گے، ماہرین کہتے ہیں اگر ہم نے ڈیم نہ بنائے تو ملک میں خشک سالی اور قحط پڑنے کا خدشہ ہوگا۔

عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے اپیل کی ہے  کہ وہ ڈیم بنانے میں حکومتِ پاکستان سے تعاون  کریں، امریکہ اور یورپ میں مقیم ہر پاکستانی ایک ہزار ڈالر یا اس سے زائد رقم بھیجیں، یقین دلاتا ہوں آپ کا سارا پیسا ڈیمز کے لیے استعمال ہوگا اور قوم کے پیسے کی خود حفاظت کروں گا جب کہ ہمیں اپنے وسائل سے ہی ڈیمز بنانے ہیں کیوں کہ باہر سے کوئی قرض نہیں دے گا لہذا تارکین وطن کسی بھی ملک میں ہیں، وہ جتنا پیسہ بھیج سکیں پاکستان بھیجیں۔



متعللقہ خبریں