عمران خان کاپاک امریکہ تعلقات کی بحالی پرنیک خواہشات کااظہارلیکن امریکہ کی ہربات تسلیم نہیں کریں گے

ملاقات میں پاک امریکا تعلقات، افغانستان میں امن عمل اور پاکستان کے لیے امریکی امداد کی معطلی کے مسئلے پر بات چیت کی گئی۔ مائک پومپیو کی زیر قیادت وفد میں امریکی فوج کے جنرل جوزف ڈنفورڈ اور دیگر حکام بھی موجود تھے

1044249
عمران خان کاپاک امریکہ تعلقات کی بحالی پرنیک خواہشات کااظہارلیکن امریکہ کی ہربات تسلیم نہیں کریں گے

پاکستان کا دورہ کرنے والے امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے وفد کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی شرکت کی۔

 ملاقات میں پاک امریکا تعلقات، افغانستان میں امن عمل اور پاکستان کے لیے امریکی امداد کی معطلی کے مسئلے پر بات چیت کی گئی۔ مائک پومپیو کی زیر قیادت وفد میں امریکی فوج کے جنرل جوزف ڈنفورڈ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کی بحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ احترام اور اعتماد کی بنیاد پر تعلقات کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔

پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ احترام واعتماد کی بنیاد پر تعلقات کو مستحکم بنانے کا خواہش مند ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام ہمسایوں سمیت خطے کے ممالک کے ساتھ امن پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے امداد کی بحالی کے لیے ایک مرتبہ پھر ڈومور کا مطالبہ کیا، تاہم پاکستان نے دوٹوک انداز میں امریکا کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے واضح کردیا کہ اس کی ہر بات تسلیم نہیں کی جاسکتی۔ پاکستان نے مائک پومپیو پر زور دیا کہ پاک امریکا تعلقات میں مشترکہ مفادات کو مد نظر رکھا جائے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کے بعد صحافی نے وزیراعظم سے استفسار کیا کہ ’کیا آپ پاک امریکا تعلقات بحال ہونے کے لیے پرامید ہیں‘؟

عمران خان نے جواب دیا کہ میں شروع سے ہی پرامید ہوں ،میں ایک اسپورٹس مین ہوں ،کھلاڑی ہمیشہ پرامید رہتا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کردار ادا کرتا رہے گا، اسلام آباد نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں۔

وزیراعظم سے ملاقات کے بعد امریکی وزیر خارجہ بھارت روانہ ہوگئے۔ قبل ازیں مائک پومپیو دفتر خارجہ پہنچے جہاں دونوں ممالک کے وفود کے درمیان وزرائے خارجہ سطح کے مذاکرات ہوئے جس میں دو طرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔



متعللقہ خبریں