گستاخانہ خاکوں کے معاملے کا بار بار سامنے آنا مسلم اُمہ کی ناکامی ہے، عمران خان

جب تک ہم اپنی حالت بدلنے کی کوشش نہیں کریں گے اللہ ہماری حالت نہیں بدلے گا

1038822
گستاخانہ خاکوں کے معاملے کا بار بار سامنے آنا مسلم اُمہ کی ناکامی ہے، عمران خان

وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہے کہ گستاخانہ خاکوں کےمعاملے میں مسلم اُمہ  اجتماعی طور پر  ناکام  رہی ہے، ہم اس معاملے کو  اقوام متحدہ اور اوآئی سی میں اٹھائیں  گے۔

سینیٹ اجلاس میں ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف قرارداد مذمت منظور کرلی گئی، قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا کہ نبی اکرمﷺ سے محبت مسلمانوں کے ایمان کا ایک اہم جزو  ہے، مسلمان اپنے پیغمبر ﷺ کی شان میں گستاخی  ہر گزبرداشت نہیں کرسکتے، گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ ناقابل برداشت عمل ہے، حکومت اس مسئلے کو سفارتی سطح پر اٹھائے اور ولندیزی  حکومت سے بھرپور احتجاج کیا جائے۔

قرارداد کی منظوری کے بعدسینیٹ اجلاس میں  شریک وزیراعظم عمران خان اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ میں گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر جو قرارداد پاس کی ہے، اس معاملے کو اقوام متحدہ میں اٹھائیں گے، مغرب میں لوگوں کو اس معاملے کی حساسیت کا اندازہ  تک نہیں  اور آزادی اظہار کے نام پر مغربی معاشرہ ان  نازیبا حرکتوں سے سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایسی حرکتوں کا بار بار سامنے اُ  مسلم  کی اجتماعی ناکامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی کو بہت پہلے اس پر حکمت عملی بنالینی چاہیے تھی، مسلمان دنیا پہلے ایک ہواور ایک چیز پر اکھٹی ہو، پھر اس مسئلے کو آگے اٹھایا جائے اور بتایا جائے کہ توہین رسالتﷺ پر ہمیں کتنی تکلیف ہوتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید  کہا کہ جب تک ہم اپنی حالت بدلنے کی کوشش نہیں کریں گے اللہ ہماری حالت نہیں بدلے گا، قرضوں پر گزارا کرنے والی قومیں اپنی عزت کھو بیٹھتی ہیں جب کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے گورننس سسٹم ٹھیک کررہے ہیں۔



متعللقہ خبریں