پشاورکوپھولوں کا شہربناوں گا، قربانی کی تمام آلائشوں کوفوری طورپراٹھایاجائے: وزیر اعلیٰ محمود خان

وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ پولیس اورریسکیواہلکاروں کو عید پر بھی ڈیوٹی دینے کے لیے کہا تھا، اظہار یکجہتی کے لیے خود بھی ان کے ساتھ موجود ہوں،عوام کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ پی ٹی آئی کا وزیر اعلی ان کے ساتھ ہے

1036525
پشاورکوپھولوں کا شہربناوں گا، قربانی کی تمام آلائشوں کوفوری طورپراٹھایاجائے:  وزیر اعلیٰ  محمود خان

خیبرپختونخوا کے  وزیر اعلیٰ محمود خان عید کی نماز ادا کرنے کے بعد سیدھے اپنے آفس پہنچ گئے اور انہوں نے  دفتر میں بیٹھ کر حالات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ فوری طور پر خیبر پخوان کے تمام  علاقوں سے  قربانی کی آلائشوں کو اٹھانے کے احکامات جاری کردیے ہیں   اور بلدیہ  کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔

انہوں نے پولیس اورریسکیواہلکاروں کو عید پر بھی ڈیوٹی دینے کے لیے کہا تھا، اظہار یکجہتی کے لیے خود بھی ان کے ساتھ موجود ہوں،عوام کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ پی ٹی آئی کا وزیر اعلی ان کے ساتھ ہے۔

محمود خان نےپشاور کو ایک بار پھر پھولوں کا شہر بنانےکے عزم کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سرکاری افسروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوام کے مسائل حل کرنے پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں۔ وہ چھٹی کے دن خو دبھی متحرک نظر آئے اور انہوں نےشہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کے انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔

پشاورمیں صفائی کے محکمہ ڈبلیو ایس ایس پی کی 400 گاڑیاں اور 2800 اہلکار الائشیں اٹھانے ک



متعللقہ خبریں