ڈالر کی گرتی ہوئی ساکھ کو آخری دھکا دینے کی ضرورت ہے : روسی وزیر خارجہ

روسی وزیر خارجہسرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ دنیا اب  ڈالر سے نجات حاصل کرنا چاہتی ہے اور ڈالر بھی    مسلسل  تنزلی کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس اب ترکی اور دیگر ممالک کے ساتھ تجارت کے لیے قومی کرنسیز میں لین دین کے راستے تلاش کر رہا ہے

1032305
ڈالر کی گرتی ہوئی ساکھ کو  آخری دھکا دینے کی ضرورت ہے : روسی وزیر خارجہ

روس کے  وزیرخارجہ سیرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ ڈالر کی گرتی ہوئی دیوار کو اب آخری دھکا  دینے کا وقت آن پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا اب  ڈالر سے نجات حاصل کرنا چاہتی ہے اور ڈالر بھی    مسلسل  تنزلی کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس اب ترکی اور دیگر ممالک کے ساتھ تجارت کے لیے قومی کرنسیز میں لین دین کے راستے تلاش کر رہا ہے۔

ترک دارالحکومت انقرہ میں تاہم بات چیت میں لاوروف نے اس عزم کا اظہار نہیں کیا کہ روس ترکی کے ساتھ ڈالر میں لین دین ختم کرنے والا ہے۔

انہوں نے اپنے ترک ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ڈالر کے نادرست کردار کی وجہ سے اس کے بہ طور عالمی کرنسی استعمال میں گراوٹ ہو گی اور اس کے افعال محدود ہو کر رہ جائیں گے۔



متعللقہ خبریں