وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے دونوں بیٹوں حسین اورحسن نوازکے پاسپورٹ بلاک کردیے

نیب نے وزارت داخلہ کے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈائریکٹوریٹ کو حسین اورحسن نواز کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرکے ان کا پاسپورٹ بلاک کرنے کی درخواست کی تھی۔ وزارت داخلہ نے نیب کی سفارش پر نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسن اورحسین نواز کے پاسپورٹ بلاک کردیئے

1028457
وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے دونوں بیٹوں حسین اورحسن نوازکے پاسپورٹ بلاک کردیے

وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے دونوں بیٹوں حسین اورحسن نوازکے پاسپورٹ بلاک کردئیے ہیں۔

نیب نے وزارت داخلہ کے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈائریکٹوریٹ کو حسین اورحسن نواز کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرکے ان کا پاسپورٹ بلاک کرنے کی درخواست کی تھی۔ وزارت داخلہ نے نیب کی سفارش پر نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسن اورحسین نواز کے پاسپورٹ بلاک کردیئے، دونوں پاکستانی پاسپورٹ پر سفر نہیں کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے نیب ریفرنسزمیں باربار طلب کیے جانے کے باوجود عدم پیشی پر حسین اورحسن نوازکو اشتہاری قراردے کر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں۔

 

 

 



متعللقہ خبریں