ووٹوں کی دوبارہ گنتی خواجہ آصف دوبارہ فاتح

سیالکوٹ کے حلقہ این اے 73 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد بھی خواجہ آصف نے اپنی فتح برقرار رکھی

1021653
ووٹوں کی دوبارہ گنتی خواجہ آصف دوبارہ فاتح

پاکستان کے ضلع سیالکوٹ کے حلقہ این اے 73 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد بھی خواجہ آصف نے اپنی فتح برقرار رکھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار عثمان ڈار نے این اے 73 سیالکوٹ سے آر او کے انتخابی نتائج چیلنج کئے تھے جس پر آر او نے پولنگ اسٹیشنوں کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم جاری کیا تھا۔

ووٹوں کی گنتی میں مسترد شدہ سات ہزار 300 ووٹ اور 174 پوسٹل بیلٹس بھی شامل تھے۔

دوبارہ گنتی کے بعد خواجہ آصف ہی این اے 73 کے رکن قومی اسمبلی قرار پائے ہیں تاہم ان کی جیت کا مارجن کچھ کم ہو گیا ہے۔

ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں عثمان ڈار کے 132 اور خواجہ آصف کے ووٹوں میں 45 ووٹوں کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 1493 کا فرق 1406 رہ گیا ہے۔



متعللقہ خبریں