پاک فوج نے جسٹس شوکت عزیزصدیقی کے تمام الزامات مسترد کردیے

آئی ایس پی آر کے ڈی جی میجرجنرل آصف غفورکی جانب سے سماجی رابطے کی ویب پر پیغام جاری کیا گیا، جس میں چیف جسٹس سے درخواست کی گئی کہ”ریاستی اداروں کے تقدس اوران کی ساکھ کے تحفظ کی خاطر، عائد کئے گئے مذکورہ الزامات کاسچ جاننے کیلئے مناسب کارروائی شروع کی جائے

1017218
پاک فوج  نے جسٹس  شوکت عزیزصدیقی کے تمام الزامات مسترد کردیے

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے معزز جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی جانب سے ریاستی اداروں پر لگائے جانے والے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ اتوار کو ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ٹوئٹربیان اور پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایک معزز جج نے ریاستی اداروں بشمول قابل عزت عدلیہ اور ریاست کی پریمیئر انٹیلی جنس ایجنسی پر سنجیدہ نوعیت کے الزامات لگائے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب پر پیغام جاری کیا گیا، جس میں چیف جسٹس سے درخواست کی گئی کہ ”ریاستی اداروں کے تقدس اور ان کی ساکھ کے تحفظ کی خاطر، عائد کئے گئے مذکورہ الزامات کا سچ جاننے کیلئے مناسب کارروائی شروع کی جائے اور اس کے مطابق اقدامات بھی کئے جائیں“۔

 یہ امر قابل ذکر ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج شوکت عزیز صدیقی نے ہفتہ کے روز راولپنڈی میں پنڈی بارسے خطاب کرتے ہوئے الزامات عائد کئے کہ آئی ایس آئی پوری طرح عدالتی معاملات کو مینی پولیٹ (کنٹرول کرنے) کرنے میں ملوث ہے اور خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے ہمارے چیف جسٹس تک رسائی حاصل کرکے کہا کہ ہم نے نوازشریف اور ان کی بیٹی کو انتخابات تک باہر نہیں آنے دینا‘۔ انہوں نے کہاکہ تھا کہ ’مجھے علم ہے سپریم کورٹ میں کس کے ذریعے کون پیغام لے کر جاتا ہے، مجھے معلوم ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا احتساب عدالت پر ایڈمنسٹریٹو کنٹرول کیوں ختم کیا گیا۔

 

 



متعللقہ خبریں