تاجر اور صنعت کار قومی معیشت میں بنیادی کردار کے حامل ہیں : صدر ممنون حسین

صدر ممنون حسین نے بدھ کو لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سےسفارت کاروں کےاعزاز میں دیے گئےسالانہ عشائیےکی تقریب سےخطاب کےدوان کیا۔عشائیےمیں لاہورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ملک طاہرجاوید اورمختلف ممالک کے سفارت کاروں نے شرکت کی

1006021
تاجر اور صنعت کار قومی معیشت میں بنیادی کردار کے حامل ہیں : صدر ممنون حسین

صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ تاجر اور صنعت کار قومی معیشت میں بنیادی کردار کے حامل ہیں اور ملکی معیشت کے استحکام، اقتصادی ترقی، بےروزگاری کے خاتمے اور عوام کے معیار زندگی میں بہتری کے لیے ان کی سرگرمیاں بہت اہم ہیں۔

 ان خیالات کا اظہار انھوں نے بدھ کو لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے سفارت کاروں کے اعزاز میں دیے گئے سالانہ عشائیے کی تقریب سے خطاب کے دوان کیا۔عشائیے میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ملک طاہر جاوید اور مختلف ممالک کے سفارت کاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

صدر مملکت نے کہا کہ ملک دہشت گردی کے مہیب سایوں سے نکل کر ترقی اور خوشحالی کے سفر پر گامزن ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کی بدولت معیشت بہتری کی جانب بڑھ رہی ہے، سٹاک مارکیٹیں بہتر انداز میں کام کر رہی ہیں اور معیشت میں بہتری کے آثار نمایاں ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ امن و امان کی بحالی کے نتیجے میں ملک میں کاروباری سرگرمیاں زور پکڑ رہی ہیں اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بحال ہو رہا ہے۔ انہوں نے پاکستانی اور بیرونی سرمایہ کاروں سے کہا کہ وہ ان کاروباری مواقع سے بھر پور فائدہ اٹھائیں۔



متعللقہ خبریں