وزارتِ داخلہ نےسابق صدرپرویزمشرف کو بیچ منجدھارچھوڑ دیا، حقہ پانی بند، بینکنگ کی سہولت سے بھی محروم

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کے لیے خط خصوصی عدالت کی ہدایت پر لکھا ہے۔ذرائع کے مطابق شناختی کارڈ بلاک ہوتے ہی پرویز مشرف کا پاسپورٹ بھی بلاک ہوجائے گا

983010
وزارتِ داخلہ نےسابق صدرپرویزمشرف کو بیچ منجدھارچھوڑ دیا، حقہ پانی بند، بینکنگ کی سہولت سے بھی محروم

وزارتِ داخلہ نے خصوصی عدالت کی ہدایت پر سابق صدر پرویز مشرف کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق شناختی کارڈ بلاک ہوتے ہی پرویز مشرف کا پاسپورٹ بھی بلاک ہوجائے گا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کے لیے خط خصوصی عدالت کی ہدایت پر لکھا ہے۔

دوسری جانب نادرا حکام کا کہنا ہے کہ خط لکھنے کی اطلاع ملی ہے ابھی تک خط موصول نہیں ہوا۔

خصوصی عدالت کے احکامات پر وزارت داخلہ نے نادرا اور پاسپورٹ آفس کو حکم جاری کیا ہے کہ پرویز مشرف کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کردیا جائے۔

تاہم ذرائع کے مطابق نادرا اور پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ کارروائی سے اجتناب کر رہے ہیں۔

وزارتِ داخلہ کے حکم پر عملدرآمد کے بعد پرویز مشرف پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک ہونے پرسفر نہیں کر سکیں گے اور نہ ہی جائیداد کی خرید و فرخت کر سکیں گے جب کہ سابق صدر بینکنگ کی سہولت سے بھی محروم ہو جائیں گے اور انہیں کسی قسم کی بینک ٹرانزیکشن کرنے کی اجازت نہ ہو گی۔

واضح رہے کہ مارچ میں سنگین غداری کیس میں اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ معطل کرنے کا حکم دیا تھا۔ خصوصی عدالت نے وزارت داخلہ سمیت تمام اداروں کو احکامات پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کی تھی۔



متعللقہ خبریں