نیب کی تپش صرف پنجاب تک ہی کیوں محدود؟ باقی صوبے پر کیوں چھاوں ہے؟ : شہباز شریف

شہباز شریف نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق نیب کے نوٹس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ    نیب کے اقدام سے اس کی ساکھ کو نقصان پہنچا لہٰذا تفتیش ہونی چاہیےکہ چیئرمین نیب سے کس نے یہ غیر مناسب کام کرایا

967177
نیب کی تپش صرف پنجاب تک ہی کیوں محدود؟ باقی صوبے پر کیوں چھاوں ہے؟ : شہباز شریف

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی ہم نوالہ اور ہم پیالہ ہیں، عمران خان نےجھوٹ بولنے کے ریکارڈ قائم کر دئیے ہیں۔

انہوں نے ان خیالات  کا اظہار لاہور میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 شہبازشریف نے کہا کہ ’اللہ کا شکر ہے احسن اقبال کی جان بچ گئی، احسن اقبال پر حملے سے دنیا میں جگ ہنسائی ہوئی، ہمیں اس کی گہرائی میں جانا ہوگا کہ وہ کون سے عوامل ہیں جن سے عدم برداشت بڑھ رہا ہے‘۔

انہوں نے میاں نوازشریف کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق نیب کے نوٹس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ    نیب کے اقدام سے اس کی ساکھ کو نقصان پہنچا لہٰذا تفتیش ہونی چاہیےکہ چیئرمین نیب سے کس نے یہ غیر مناسب کام کرایا۔

شہبازشریف کا کہنا تھاکہ ’آصف زرداری اور عمران خان ہم نوالہ اور ہم پیالہ ہیں، عمران خان خود کہہ چکے خیبرپختونخوا میں کرپشن ہوئی، وہ خیبرپختونخوا میں ایک پاکستان کی کوئی مثال دکھا دیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’عمران خان پنجاب کی مایہ ناز فرانزک ایجنسی کا عشر عشیر بتادیں، پنجاب کی فرانزک ایجنسی پر دنیا آنکھیں بند کرکے یقین کرتی ہے، انہوں نے خیبرپختونخوا میں ایک نیا اسپتال نہیں بنایا، ایک بلین درخت تو دور کی بات، انہوں نے جھوٹ بولنے کے ریکارڈ قائم کردیئے، جھوٹ بولنا اور الزام تراشی کرنا خان صاحب کا معمول بن چکا، قوم اس کا اب الیکشن میں دے گی‘۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر کا کہنا تھاکہ کہا تھا نیب کا سورج آب و تاب کے ساتھ پنجاب پر چمک رہا ہے اس پر نیب نے کہا کہ ان کا سورج پورے پاکستان میں چمک رہا ہے لیکن کل کے واقعے کے بعد لگ رہا ہےکہ سورج باقی جگہ پر بادلوں میں چھپ گیا ہے۔



متعللقہ خبریں