کراچی پرگرمی کا راج، لوگ گرمی سے تلملا اٹھے، ڈاکٹروں کی لوگوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی تلقین

کراچی میں پچھلے چند روز سے موسم شدید گرم ہے، گز شتہ دوروز سے جاری گرمی نے لوگوں کا جینا محال کردیا ہے جب کہ آج کراچی میں شدید گرمی کے باعث ہیٹ اسٹروک کا خدشہ ہے

938204
کراچی پرگرمی کا راج، لوگ گرمی سے تلملا اٹھے، ڈاکٹروں کی لوگوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی تلقین

شہرقائد میں شدید گرمی کے باعث آج ہیٹ اسٹروک کا خدشہ ہے جب کہ پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

کراچی میں پچھلے چند روز سے موسم شدید گرم ہے، گز شتہ دوروز سے جاری گرمی نے لوگوں کا جینا محال کردیا ہے جب کہ آج کراچی میں شدید گرمی کے باعث ہیٹ اسٹروک کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ جنوب مغرب سے ہوائیں 24کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہیں

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کا درجہ حرارت دوپہر12 بجے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہو جائے گا، جب کہ  دن گزرنے کے ساتھ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 12 فیصد رہے گا، نمی کا تناسب کم ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہوگی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے سے شہر میں ہیٹ اسٹروک کا خدشہ ہے، لہٰذا شہری ہیٹ اسٹروک کے پیش نظرحفاظتی تدابیر اپنائیں۔

 ماہرین نے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریزکریں، پانی اور ٹھنڈے مشروبات کا استعمال زیادہ کریں اورسر کو کسی رومال سے ڈھانپ کر باہر نکلیں۔

ادھر شدید گرم موسم کے پیش نظر ڈائریکٹر ہیلتھ نے کے ایم سی کے اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک سینٹر بنانے کی ہدایت کی ہے۔



متعللقہ خبریں