سینیٹ کی ہار نے ہمارے مستقبل کی جیت کا بندو بست کردیا ہے: نواز شریف

چار سال پیچھے مڑ کر دیکھتا ہوں تو سوچتا ہوں ملک میں اندھیر ے تھے ،دہشتگردی کا سامنا تھا ، قوم ترقی کے بجائے تنزلی کی طرف جارہی تھی اور یہ ممکن نہیں ہے کہ 4 سالوں میں لوڈشیڈنگ کو ختم کردی جائے

929424
سینیٹ کی ہار نے ہمارے مستقبل کی جیت کا بندو بست کردیا ہے: نواز شریف

مسلم لیگ (ن)کے قائد اور سابق وزیر اعظم نوازشریف نے کہا ہے مخالفین  کی اپنی کوئی حیثیت باقی نہیں ہین بچی ہے وہ  دوسروں کے ہاتھوں میں کھلونا ہیں، ان کی چابی  کسی اور کے ہاتھوں میں ہے جنہوں نے  ان دونوں جماعتوں  کو ایک ہی جگہ سجدہ ریز ہونے کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ان کی وقتی جیت ہوسکتی ہے لیکن  ہم نے ہار کر بھی  مستقبل کے لیے اپنی  جیت کا  سامان کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  چار سال پیچھے مڑ کر دیکھتا ہوں تو سوچتا ہوں ملک میں اندھیر ے تھے ،دہشتگردی کا سامنا تھا ، قوم ترقی کے بجائے تنزلی کی طرف جارہی تھی اور یہ ممکن نہیں ہے کہ 4 سالوں میں لوڈشیڈنگ کو ختم کردی جائے، دنیا بھر میں ایسی مثال نہیں ملتی لیکن ہم نے دن رات محنت کرکے لوڈشیڈنگ کو ختم کرنے کی کوشش کی۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ نواز شریف نے اتنے منصوبے لگائے کہ میں ان کا افتتاح کر کر کے تھک گیا ہوں اور روزانہ نئے منصوبوں کا افتتاح کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے شہباز شریف نے 10 سال میں پنجاب میں کیا کیا؟ میں انہیں بتایا چاہتا ہوں کہ شہباز شریف نے 10 سال میں جو کام کیا وہ پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ 4 سال پہلے جو پاکستان کا منظر تھا وہ آپ کے سامنے ہیں، روزانہ کی بنیاد پر یہاں دھماکے ہوتے تھے اور خون بہایا جاتا تھا اور پاکستان مشکل وقت سے گزر رہا تھا لیکن ایسے وقت میں منصب سنبھالنا بہت بڑا چیلنج تھا۔

نواز شریف نے کہا کہ اس وقت خزانہ خالی تھا اور ایک منصوبے کے لیے بھی پیسے نہیں تھے لیکن ہم نے اس چیلنج کا مقابلہ کیا اور ملک میں منصوبے لگائے اور ہم نے وعدہ کیا کہ ہم نے ملک کو ترقی دینی ہے۔

 

،ہم نے 4سال نہ صرف سوچا بلکہ اس کا علاج بھی کیا، دن رات ایک کر کے لوڈشیڈنگ ختم کر نے کی کوشش کی، چین کا سانس نہیں لیا،بھاگے پھرتے رہے ، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں نوازشریف نے اتنے منصوبے لگا دیئے کہ میں افتتاح کرتے کرتے تھک گیا ہوں ،شہباز شریف نے 10 سال میں پنجاب میں ایسا کام کیا جس کی مثال نہیں ملتی ،مجھے کوئی صوبہ بتائیں جس میں پنجاب کی طرح کام ہوئے ،اگر کہیں ترقی ہورہی ہے تو اس کو صدق دل سے تسلیم کریں، بجلی کے منصوبے لگائے ، دہشت گردی ختم کی ، سڑکوں کا جال بچھایا ، پشاور سے لاہور، ملتان سے کراچی موٹر وے بن رہی ہے اور یہ اگلے دو تین ماہ میں مکمل ہو جائیگی،میں نے جو کہا وہ کر کے دکھایا 

بنی گالہ اور بلاول ہاؤس والے ایک ہی جگہ سجدہ ریز ہو گئے ، یہ چابی والے کھلونے ہیں،کون سے نئے پاکستان کی بات کرتے ہو، تمہارے قول و فعل میں تضاد ہے ،تمہارے دل میں کچھ ، زبان پر کچھ ہے ، کیا اس طرح کے لیڈر ہوتے ہیں ؟

نواز شریف نے شہبازشریف کو پارٹی صدر بننے پر مبارکباد دی اور گلے ملے 



متعللقہ خبریں