صدر مملکت ممنون حسین کو ترکی، جنوبی کوریا اور ملائشیا کے سفارتکاروں نے اپنی اسناد سفارت پیش کر دیں

جمعرات کو ایوان صدر میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ اسناد سفارت پیش کرنے والے سفارتکاروں میں ترکی کے سفیر احسن مصطفی یرداکل، کوریا کے سفیر کواک سنگ کیو اور ملائیشیا کے ہائی کمشنر اکرام بن محمد ابراہیم شامل تھے

901948
صدر مملکت ممنون حسین کو ترکی، جنوبی کوریا اور ملائشیا کے سفارتکاروں نے اپنی اسناد سفارت پیش کر دیں

صدر مملکت ممنون حسین کو ترکی، جنوبی کوریا اور ملائشیا کے سفارتکاروں نے جمعرات کو اپنی اسناد سفارت پیش کر دیں اور ان سے الگ الگ ملاقات کی۔ اس سلسلہ میں جمعرات کو ایوان صدر میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ اسناد سفارت پیش کرنے والے سفارتکاروں میں ترکی کے سفیر احسن مصطفی یرداکل، کوریا کے سفیر کواک سنگ کیو اور ملائیشیا کے ہائی کمشنر اکرام بن محمد ابراہیم شامل تھے۔ اس موقع پر صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان تمام ممالک کے ساتھ برادرانہ اور دوستانہ تعلقات چاہتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کیا کہ پاکستان میں تعینات سفارتکار دوطرفہ تعلقات کے فروغ کےلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی بہتر معاشی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔ پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو فائدہ اٹھانا چاہئے۔ صدر مملکت نے پاکستان میں تعینات ہونے والے سفارتکاروں کو مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان میں ان کا قیام خوشگوار ہو گا۔ اس سے قبل ہر ملک کے نامزد سفیر کو فرداً فرداً بگھی پر ایوان صدر کے مرکزی دروازے پر لایا گیا جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر متعلقہ ملک اور پاکستانی قومی ترانہ بھی پیش کیا گیا۔



متعللقہ خبریں