دنیا پاکستان میں منصوبوں کی تیزرفتارتکمیل پرحیران،خودمختاراورخوشحال پاکستان ہماری منزل ہے:شہباز شریف

وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ  حکومت کی ٹھوس معاشی پالیسیوں کے باعث معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے اور صوبے میں اقتصادی و تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملا ہے ۔ معیشت کو مضبوط بنانے کے حوالے سے حکومت کے موثر اقدامات بار آور ثابت ہوئے ہیں

901184
دنیا پاکستان میں منصوبوں کی تیزرفتارتکمیل پرحیران،خودمختاراورخوشحال پاکستان ہماری منزل ہے:شہباز شریف

پنجاب کے وزیر اعلیٰ  شہباز  شریف نے کہا ہے کہ خود مختار اور خوشحال پاکستان کی منزل کا حصول ہمارا مشن ہے اوراس مشن کی تکمیل کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جار ہے ہیں ۔ حکومت کی ٹھوس معاشی پالیسیوں کے باعث معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے اور صوبے میں اقتصادی و تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملا ہے ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل  سے ملاقات  کے موقع پر کیا۔

ملاقات میں قومی معیشت کی مضبوطی کیلئے کئے گئے اقدامات اورچائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت جاری منصوبوں پر بات چیت ہوئی۔

وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ  حکومت کی ٹھوس معاشی پالیسیوں کے باعث معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے اور صوبے میں اقتصادی و تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملا ہے ۔ معیشت کو مضبوط بنانے کے حوالے سے حکومت کے موثر اقدامات بار آور ثابت ہوئے ہیں ۔ حکومت کی موثر ترقیاتی حکمت عملی کے باعث معاشی و تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملاہے اور سرمایہ کاری بڑھنے سے روزگار کے لاکھوں نئے مواقع پیدا ہورہے ہیں۔

 انہوں نے  کہا کہ دنیا پاکستان میں منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل پر حیران ہے ۔سی پیک حقیقی معنوں میں ایک گیم چینجر ثابت ہواہے ۔ سی پیک عظیم دوست چین کا ایسا عظیم تحفہ ہے جسے پاکستان کے عوام کبھی فراموش نہیں کر سکتے ،سی پیک کے تحت ہونیوالی سرمایہ کاری سے دونوں ممالک کے عوام کے باہمی روابط بھی بڑھے ہیں ،سی پیک کے منصوبے ملک و قوم کی تقدیر بدل دینگے

وزیراعظم کے مشیر مفتاح اسماعیل نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے کی ترقی کیلئے بے مثال اقدامات کیے ہیں،پنجاب کی ترقی سب کیلئے رول ماڈل بن چکی ہے ۔



متعللقہ خبریں