عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے، ملک کے تمام شہروں کو موٹر وے سے ملا دیں گے : نواز شریف

نواز شریف نے کہا کہ لاہور کی عوام کو دل کی گہرائی سے آپ کے ساتھ مل کر انہیں شاباش دینا چاہتاہوں جنہوں نے عمران خان کو اس کی اصل شکل دکھا دی ہے

893956
عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے، ملک کے تمام شہروں کو موٹر وے سے ملا دیں گے : نواز شریف

 سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ انہیں عوام کے لیے کی گئی ان کی خدمت کا درست صلہ نہیں دیا گیا اور وزارتِ عظمیٰ کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔

ہری پور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان بنانے والوں نے ہمیشہ منفی طریقے سے گالیوں کی سیاست کی ہے۔

ہری پور میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مجھے کہا کہ ہزارہ موٹر وے کا افتتاح آپ نے کرناہے ،میرا  دل بہت چاہ رہا تھا کہ جا کر معائنہ کروں لیکن میرا دل بہت دکھی ہے ، میری خواہش تھی کہ ہری پور سمیت پورے ملک میں سڑکوں کا جال بچھادوں اور موٹروے بناؤں، ہم نے عوام کو لوڈشیڈنگ سے چھٹکارا دلایا، دہشت گردی کا خاتمہ کیا لیکن مجھے عوام کی خدمت کا صلہ نہیں ملا بلکہ الٹا بیٹے سے تنخواہ لینے کا الزام لگا کر مجھے نااہل قرار دے دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میں لاہور کی عوام کو دل کی گہرائی سے آپ کے ساتھ مل کر انہیں شاباش دینا چاہتاہوں جنہوں نے عمران خان کو اس کی اصل شکل دکھا دی ہے ،اس کی اوقات بتا دی ہے ۔سابق وزیراعظم کا کہناتھا کہ اللہ کے کرم سے یہ لواری ٹنل ہم نے بنائی ہے ،چترال والوں سے پوچھو کتنے خوش ہیں وہ لوگ ؟ میں آپ کو بتانا چاہتاہوں کہ اب ہری پور سے اسلام آباد کا سفر آدھا ہو گیاہے اور ابھی یہ موٹر وے ایبٹ آباد جارہی ہے ، یہی مانسہرہ جا رہی ہے اور چائنہ باڈر تک بن رہی ہے ،آپ اسلام آباد کے قریب آگئے ہیں ،آپ لاہور کے قریب آ گئے ہیں ،لاہور سے آگے کراچی تک چھ لین موٹر وے بن رہی ہے۔

لاہور میں پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کی زیرِ انتظام ہونے والے جلسے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ لاہور کے عوام نے دھرنے والوں کو ان کی اوقات دکھا دی، نواز شریف کے جلسے میں عوام کا جمِ غفیر ہوتا ہے لیکن مخالفین کے جلسوں میں خالی کرسیوں کا جمِ غفیر ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف نے کرپشن نہیں کی اور ہمیشہ عوام کے پیسے کو عوام کا پیسہ سمجھا تو پاناما پر فیصلہ دینے والوں کو اپنا فیصلے کو بدلنا ہوگا۔

نواز شریف نے کہا کہ پاکستانیوں کو گھر فراہم کرنے کی ذمہ داری وہ خود لیں گے، اور لوگوں کو آسان ماہانا اقساط پر گھر فراہم کرنے کی اسکیم متعارف کرائیں گے جس کی مدد سے عوام آئندہ 10 برس کے اندر اپنے گھر کے مالک بن جائیں گے۔

انہو ں نے کہا کہ نوازشریف کوئی بات کہتاہے اسے پورا کرتاہے ،میں وعدہ کرنے لگا ہوں اور اس کی 2018 تجدید کروں گا اگر آپ نے ن لیگ کو ووٹ دیا تو صرف یہ موٹروے نہیں بنے گی بلکہ ہر شہر سے موٹروے گزرے گی ،نوازشریف یہ وعدہ بھی کرتاہے کہ دن رات کام کروں گا ،آندھی ہو طوفان ہو یا دھوپ ؟  میں آپ کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلوں گا۔

 



متعللقہ خبریں