بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 142واں یوم پیدائش روایتی جوش و جذبےمنایا جا رہا ہے

قائد اعظم محمد علی جناح کے 142ویں یوم پیدائش کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہے اور خصوصی تقریبات کاسلسلہ جاری ہے

874954
بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 142واں یوم پیدائش روایتی جوش و جذبےمنایا جا رہا ہے

 بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 142واں یوم پیدائش آج روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

قائد اعظم محمد علی جناح کے 142ویں یوم پیدائش کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہے اور خصوصی تقریبات کاسلسلہ جاری ہے۔

بابائے قوم کے یوم پیدائش پر مزار قائد پر گارڈ ز کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کیڈٹس کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔ گورنر، وزیر اعلی سندھ، صوبائی کابینہ اور میئر کراچی نے بھی مزار قائد پر حاضری دی۔

بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے 142 واں یوم ولادت ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ میجر جنرل اختر نواز ستی کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی نے پریڈ کا معائنہ کیا، مزار قائد پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ تقریب میں شرکا ء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ یوم پاکستان، یوم آزادی اور یوم ولادت قائد اعظم پر سال میں تین بار گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوتی ہے۔ اس بار پاکستان ائیر فورس نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کو گارڈ فرائض سپرد کئے۔

مزار قائد پر گورنر سندھ، وزیر اعلی سندھ، صوبائی کابینہ اور میئر کراچی سمیت دیگر اہم شخصیات نے بھی حاضری دی۔ گورنر سندھ نے کہا آج کا دن ہمیں اپنے عظیم قائد کی طرح ملک و قوم کے لئے انتھک محنت کا درس دیتا ہے۔ قائد اعظم محمد علی جناح کے وژن پر عمل کر کے ہی ملک کو تیز رفتار ترقی کی راہ پر گامزن کیا کا سکتا ہے۔ وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ دعا یہی ہے کہ جناح صاحب کے اقوال پر ملک کا مستقبل روشن کریں۔ مراد علی شاہ نے کہا اقلیتی برادری کے ساتھ مل ان کی خوشیوں میں بھی شریک ہیں۔ میئر کراچی وسیم اختر نے بھی شہری نمائندوں کے ہمرہ مزار قائد پر حاضری دی۔

صدر ممنون حسین نے اپنے پیغام میں بانی پاکستان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج مختلف شعبوں میں درپیش دشواریوں پر قائد کے فرمودات کی روشنی میں قانون اور آئین پر عمل درآمد کے ذریعے ہی قابو پایا جاسکتاہے۔

دوسری جانب اپنے پیغام میں وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہاہے کہ قائد اعظم نے عمر بھرٹھوس دلائل اور جمہوری اصولوں کی بنیاد پر مسلمانان ہند کے مذہبی، سماجی اور اقتصادی حقوق اور تشخص کا مقدمہ لڑا، قائد کے افکار و خیالات کی روشنی میں ایک مضبوط اور ترقی یافتہ پاکستان کیلیے جدوجہد کریں۔



متعللقہ خبریں