پاکستان ہماری شناخت ہے اور ہمیں اپنی اس شناخت کو مضبوط سے مضبوط تربنانا ہے: شہباز شریف

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ محاذ آرائی ترقی کی راہ میں رکاوٹ اورملک کیلئے نقصان دہ ہے۔

858121
پاکستان ہماری شناخت ہے اور ہمیں اپنی اس شناخت کو مضبوط سے مضبوط تربنانا ہے: شہباز شریف

 

 وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ محاذ آرائی ترقی کی راہ میں رکاوٹ اورملک کیلئے نقصان دہ ہے۔

وزیراعلی پنجاب شہبازشریف  نے کہا ہے کہ پاکستان ہماری شناخت ہے اور ہمیں اپنی اس شناخت کو مضبوط سے مضبوط تربنانا ہے۔محاذ آرائی ملک کے لئے نقصان دہ بھی ہے اور ترقی کی راہ میں رکاوٹ بھی، نفاق اوراختلافات سے قومیں اور معاشرے آگے نہیں بڑھتے، یہ منزل باہمی اتحاد سے ہی حاصل کی جاسکتی ہے اور وقت کا تقاضا ہے کہ پوری قوم اتحاد کی قوت سے آگے بڑھے۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک کو ترقی کی منزل سے ہمکنار کرنے کے لئے انتھک محنت اور جدوجہد کی ہے۔حکومتی کاوشوں کے باعث توانائی بحران کے خاتمے کی گھڑی آن پہنچی ہے، پاکستان کو صحیح معنوں میں قائدؒ اور اقبالؒ کا پاکستان بنانے کے لئے مل کر کام کیا جائے۔



متعللقہ خبریں