استنبول:زنجیروں میں جکڑےدرجنوں پاکستانی تارکین وطن بازیاب

ترک پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ایسے 57 پاکستانی مہاجرین کو بازیاب کروا لیا ہے جنہیں زنجیروں میں جکڑ کر استنبول کے ایک تہہ خانے میں قید رکھا گیا تھا

857173
استنبول:زنجیروں میں جکڑےدرجنوں پاکستانی تارکین وطن بازیاب

ترک پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ایسے 57 پاکستانی مہاجرین کو بازیاب کروا لیا ہے جنہیں زنجیروں میں جکڑ کر استنبول کے ایک تہہ خانے میں قید رکھا گیا تھا۔

 انسانی  تاجروں  نے ان 57 پاکستانی  غیر قانونی تارکین وطن  کو اس وجہ سے قید کر رکھا تھا تاکہ ان سے زیادہ رقم حاصل کی جا سکے۔

  اطلاع ملنے پر  جب پولیس نے چھاپہ مارتے ہوئے انہیں بازیاب کروایا تو ان میں سے کئی پاکستانی مہاجرین زخمی تھے۔

پولیس نے پاکستانی نژاد ایسے تین مشتبہ انسانی  تاجروں کو بھی گرفتار کر لیا ہے جنہوں نے ان  تارکین وطن  کو دھوکہ دیا تھا۔



متعللقہ خبریں