جس ملک میں ظلم و ناانصافی ہوتی ہے وہاں اللہ کی برکت نہیں آتی، عمران خان

پاکستان کی جیلوں میں جو چور قید ہیں  ان کی  لوٹی ہوئی ساری رقوم  کا حساب کریں تو  یہ نواز شریف کے لندن کے ایک  محل کے برابر بنے گی

835769
جس ملک میں ظلم و ناانصافی ہوتی ہے وہاں اللہ کی برکت نہیں آتی، عمران خان

عمران خان : ملکی  سب سے بڑی تباہی کا سبب یہ ہے کہ چھوٹا چور جیل میں  جاتا ہے اور بڑے ڈاکو کا وی آئی پی احتساب ہوتا ہے۔

دیر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیر مین تحریک انصاف نے کہا  میں  شاندار استقبال پر دیر کے لوگوں کا  مشکور و ممنون ہوں ،  نیا پاکستان نوجوانوں کے لیے بنے گا، ہم  پاک وطن کو  دنیا میں  مستحق مقام دلاتےہوئے  اس ملک کو ایک عظیم قوم بنائیں گے۔ جہاں پر  ظلم اور ناانصافی ہوتی ہے اس ملک میں اللہ کی برکت نہیں آتی ، ملک میں انصاف  کا قیام  لازم و ملزوم ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہماری سب سے بڑی تباہی  کی وجہ  یہ ہے کہ چھوٹا چور جیل میں بند کر دیا جاتا جبکہ ور بڑے ڈاکووں  کو40۔ 40 گاڑیوں کا پروٹوکول ملتا ہے ،پاکستان کی جیلوں میں جو چور قید ہیں  ان کی  لوٹی ہوئی ساری رقوم  کا حساب کریں تو  یہ نواز شریف کے لندن کے ایک  محل کے برابر بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر ملک کا خزانہ لوٹتے ہوئے پوری  قوم کو غری بنا دیتے ہیں، زرداری اورنوازشریف نے قوم کاپیسہ چوری کیا، ہرپاکستانی پر ایک لاکھ 20 ہزار روپیہ قرضہ چڑھ چکاہے، یہ ڈاکا مار کرملک سے پیسہ باہر لےگئے، منی لانڈرنگ سےقوم کو دگنا نقصان ہوتاہے جب کہ قرضہ  قسط  کی ادائیگی کے لیے عوام پر ٹیکس کا بوجھ ڈال دیا جاتا ہے، لوٹتا کوئی ہے اور پیسے قوم ادا کرتی ہے۔

چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہمارے سرکاری اسکولوں کانظام تباہ وبرباد  کیاگیا، پیسے والے بچے  تو  انگلش میڈیم اسکولوں میں چلے جاتے ہیں جبکہ غریبوں کے لیے یہ کرنا نا ممکن ہے۔

 انہوں نے  مزید   میں دعا گو ہوں کہ  پاک چین راہداری منصوبہ کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچے ، یہ منصوبہ دونوں ممالک کے عوام پر مثبت اثرات مرتب کرے گا، ملک سے غربت مٹانے کے لیے چین کی کاوشیں متاثر کن ہیں۔



متعللقہ خبریں