ملک بھر میں یوم عاشور محرم الحرام انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا

دن بھر علم تعزیے اور ذوالجناح کے جلوس سکیورٹی کے سخت حصار میںبرآمد ہوئے اوراختتام پرمرکزی امام بارگاہوں میں شام غریباں کی مجالس کا اہتمام کیا گیا اور نواسہ رسولحضرت امام حسین ؓ اور دیگر شہدائے کربلا کو پرسہ پیش کیا گیا

817992
ملک بھر میں یوم عاشور محرم الحرام انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا

ملک کے چاروں صوبوں بشمول آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں یوم عاشور محرم الحرام انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا،دن بھر علم تعزیے اور ذوالجناح کے جلوس سکیورٹی کے سخت حصار میںبرآمد ہوئے اوراختتام پرمرکزی امام بارگاہوں میں شام غریباں کی مجالس کا اہتمام کیا گیا اور نواسہ رسولحضرت امام حسین ؓ اور دیگر شہدائے کربلا کو پرسہ پیش کیا گیا۔پولیس رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور جلوس اور مجالس کو سکیورٹی فراہم کرنے کے لئے فول پروف سکیورٹی اقدامات کئے گئے تھے حساس قرار دیئے گئے علاقوں میں موبائل فون سروس بھی معطل رکھی گئی اور جلوسوں کی فضائی نگرانی بھی کی جاتی رہی۔ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں اتوار کو عاشورہ محرم الحرام کو نواسہ رسولحضرت امام حسین ؓ اور دیگر شہدائے کربلا کو پرسہ پیش کرنے کیلئے الم ، ذوالجناح اور تعزیے کے جلوس برآمد ہوئے اور اپنے مخصوص راستوں سے ہوتے ہوئے پرامن طور پر اختتام پذیر ہوگئے، پولیس ، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جلوس کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کئے تھے۔



متعللقہ خبریں