پاکستان، محرم الحرام کے جلوسوں میں سیکورٹی کے پیش نظر موبائل سروس بند

وفاقی وزارت داخلہ نے سیلولر کمپنیوں کو 8،9اور 10محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند رکھنے کے احکامات جاری کررکھے ہیں

817321
پاکستان، محرم الحرام کے جلوسوں میں سیکورٹی کے پیش نظر موبائل سروس بند

سیکورٹی خدشات کے باعث پاکستان  کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بند اور موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ملک بھر میں 9محرم الحرام کے تازیہ  جلوس نکالے جا رہے ہیں جس دوران  سیکورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل فون سروس صبح 9 بجے سے شب 10 بجے تک  منقطع رہے گی۔جس سے  شہریوں کو  رابطوں میں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

دوسری جانب جلوسوں کی سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے بعض شہروں میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی بھی عائد ہے تاہم قانون نافذ کرنے والے ادارے، خواتین اور 12 سال سے کم عمر بچے اور صحافی حضرات کو اس  پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی وزارت داخلہ نے سیلولر کمپنیوں کو 8،9اور 10محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند رکھنے کے احکامات جاری کررکھے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں