آج بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 69 ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح قیام پاکستان کے ایک سال بعد 11 ستمبر 1948ء میں انتقال کر گئے تھے۔ یہ دن ایک ایسے عظیم قائد کی یاد دلاتا ہے کہ جس نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک نصب العین دیا

804510
آج بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 69 ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے

بابائے قوم و بانی پاکستان  قائداعظم محمد علی جناح کا 69واں یوم وفات آج انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔

وہ قیام پاکستان کے ایک سال بعد 11 ستمبر 1948ء میں انتقال کر گئے تھے۔ یہ دن ایک ایسے عظیم قائد کی یاد دلاتا ہے کہ جس نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک نصب العین دیا۔

انہوں نے حصول منزل کے لئے ایک ایسی بے مثل قیادت فراہم کی جس کی بدولت پاکستان دنیا کے نقشے پر آزاد ملک کی حیثیت سے ابھرا۔ تاریخ دانوں کا کہنا ہے کہ قائد اعظم نے اپنی ساری زندگی بر صغیر کے مسلمانوں کے حقوق کے حصول کیے لیے صرف کر دی۔ ان کی پالیسی دیانتداری وایمانداری کی تھی۔ قائد اعظم کی سیاسی جدوجہد ملک کے سیاستدانوں کے لیے ایک مثال ہے۔

آج مختلف تقریبات میں بابائے قوم کو بھر پور طریقے سے خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔ بانی پاکستان کی روح کے ایصال ثواب کیلیے قرآن خوانی ہوگی، قائد اعظم کے مزار پرسیاسی شخصیات، مسلح افواج کے نمائندے اور شہری حاضری دی اور  پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔

 بابائے قوم کے یوم وفات کے سلسلے میں مختلف تنظیموں کی جانب سے ملک بھر میں سیمینارز، مذاکروں اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

قائداعظم محمد علی جناحؒ کے 69 ویں یوم وفات کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ قائداعظم راستبازی، دیانتداری، جرأت و بہادری اورعزم و استقلال جیسی خوبیوں کے حامل تھے۔ قائداعظم کے اتحاد ، یقین محکم اور نظم وضبط کے اصولوں پرعملدرآمدکی ضرورت جس قدر آج ہے اس سے پہلے کبھی نہیں تھی۔

دوسری جانب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے پیغام میں کہاکہ قائداعظم ساری زندگی جمہوری اصولوں کی سر بلندی اور قانون کی حکمرانی کیلیے اپنے نصب العین پرکار بند رہے۔ آج بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہی ہے کہ ہم قائد اعظم کے اتحاد، یقین محکم اور نظم و ضبط کے اصولوں پرعمل پیرا رہنے کا عزم کریں۔



متعللقہ خبریں