سویلین کے ملک کو پٹری پر سے اتارنے کی وجہ سے فوج کومداخلت کرنی پڑتی ہے: پرویز مشرف

پرویز مشرف نے کہا کہ آئین مقدس ہے لیکن آئین سے زیادہ قوم مقدم ہے، ہم آئین کو بچاتے ہوئے قوم کو ختم نہیں کرسکتے لیکن قوم کو بچانے کے لیے آئین کو تھوڑا سا نظرانداز کیا جا سکتا ہے

782872
سویلین کے ملک کو پٹری پر سے اتارنے کی وجہ سے فوج کومداخلت کرنی پڑتی ہے: پرویز مشرف

سابق صدر پرویز مشرف نے برطانوی نشریاتی ادارے سے انٹرویو دیتے ہوئے کہاہے کہ فوج ملک کو پٹری پر لاتی ہے، سویلین آ کر پھر اسے پٹری سے اتار دیتے ہیں۔

پرویز مشرف نے کہا کہ آئین مقدس ہے لیکن آئین سے زیادہ قوم مقدم ہے، ہم آئین کو بچاتے ہوئے قوم کو ختم نہیں کرسکتے لیکن قوم کو بچانے کے لیے آئین کو تھوڑا سا نظرانداز کیا جا سکتا ہے۔

پاکستان میں مارشل لاء لگانے کے حوالے سے پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ ملک میں جب بھی مارشل لاء لگائے گئے یہ اُس وقت کے حالات کا تقاضا تھا۔

سابق صدر نے کہا کہ ایشیائی ممالک میں ترقی صرف ڈکٹیٹروں کی وجہ سے ہوئی اور پاکستان نے ہمیشہ فوجی قیادت میں ترقی کی، ایوب خان کے دس سالہ دور حکومت میں ملک نے ریکارڈ ترقی کی، ایک سوال کے جواب میں سابق صدر نے کہا پاکستان توڑنے میں فوج کا نہیں بھٹو کا قصور تھا، کچھ الزام یحیٰی خان پر بھی آتا ہے۔

خیال رہے کہ پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل پرویز مشرف نے 1999 میں ایک فوجی بغاوت کے ذریعے حکومت سنبھالی تھی، اقتدار سنبھالنے کے بعد وہ 2008 تک ملک پر حکمرانی کرتے رہے۔



متعللقہ خبریں