پیپلزپارٹی ایک مضبوط سیاسی جماعت ہے، متعدد لوگوں کے پارٹی چھوڑنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا: بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی پانامیوں اور سونامیوں سے پنجاب کی جان چھڑائے گی۔ تاریخ گواہ ہے کہ شریف خاندان کا کبھی احتساب نہیں ہوا، جن کو جے آئی ٹی میں بلایا جارہا ہے ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں

747397
پیپلزپارٹی ایک مضبوط سیاسی جماعت ہے، متعدد لوگوں کے پارٹی چھوڑنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا: بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کہ ہم لوگوں کی جانب سے سیاسی ہمدردیاں بدلنے سے گھبرانے والے نہیں، لوگوں کا پارٹیاں بدلنا سیاست کا حصہ ہے،پارٹی کے جیالے اور عوام ان کی طاقت ہیں، ہم سب ملکر لڑیں گے۔

 پیپلز پارٹی پانامیوں اور سونامیوں سے پنجاب کی جان چھڑائے گی۔ تاریخ گواہ ہے کہ شریف خاندان کا کبھی احتساب نہیں ہوا، جن کو جے آئی ٹی میں بلایا جارہا ہے ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، دیکھتے ہیں تخت رائے ونڈ کا احتساب ہوتا ہے یا نہیں۔ ایک بار پھر ثابت ہورہا ہے کہ دوسروں کیلئے گڑھے کھودنے والے خود ہی ان میں گرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے حقیقی طور پر عوامی بجٹ پیش کیا ہے جس میں تعلیم اور صحت ترجیح دی گئی ہے جبکہ صوبے کے سربراہ نے مالی اور توانائی شعبوں میں وفاقی حکومت کے خلاف امتیازی سلوک پر احتجاج بھی کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ   اب جب تاریخ کے اس موڑ پر سندھ کا بجٹ 10 کھرب سے تجاوز کرچکا ہے عوام کی توقعات بھی بڑھ گئی ہیں، عوام دوست بجٹ پیش کرکے حکومت سندھ ترقی کی نئی راہیں کھول دی ہیں جس سے عوام کی اکثریت کو فائدہ پہنچے گا پنجاب کی طرح صرف بڑے لوگوں کا فائدہ نہیں ہوگا، سندھ کی بجلی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے مکمل طور پر وفاقی حکومت پر انحصار نہیں کریں گے۔



متعللقہ خبریں