مسلم لیگ کا دور ترقی اور شفافیت کا دور ہے: شہباز شریف

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہےکہ ن لیگ کا دور شفافیت میں اپنی مثال آپ ہے ۔  نواز شریف کی قیادت میں ن لیگ کی حکومت کے 4 سال شفافیت اور خدمت کی گواہی دے رہے ہیں

719063
مسلم لیگ کا دور ترقی اور شفافیت کا دور ہے: شہباز شریف

پنجاب کے وزیر اعلیٰ    شہباز شریف نےن کہا ہے کہ پاکستان میں مسلم لیگ دور میں  ہر طرح کی  بد عنوانیوں سےپرہیز کیا گیا ہے  اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے تمام منصوبوں کو شفاف رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ن لیگ کا دور شفافیت میں اپنی مثال آپ ہے ۔  نواز شریف کی قیادت میں ن لیگ کی حکومت کے 4 سال شفافیت اور خدمت کی گواہی دے رہے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے وفد نے ملاقات کی ۔

 شہباز شریف نے وزیر اعظم کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ انہوں نے سیاسی مخالفین پر طنز کے تیر برساتے ہوئے کہا کہ کرپشن کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے والے شفافیت کا لیکچر دینے سے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں ۔ شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ عالمی ادارے بھی پاکستان میں کرپشن میں کمی کا اعتراف کر رہے ہیں  اور  انہی اداروں  نے پاکستان کی مستقل  ترقی  پر پاکستان کی دل کھول کر تعریف کی ہے۔



متعللقہ خبریں