حکومت نے سخت محنت سے ملک کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کردیا ہے:وزیراعظم نواز شریف

وزیراعظم نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی اقتصادی ترقی کا بھی اعتراف کیا ہے، پاکستان اب کاروباری افراد اور سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش منزل بن گیا ہے

691604
حکومت نے سخت محنت سے ملک کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کردیا ہے:وزیراعظم نواز شریف

وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے کاروبار دوست پالیسوں اور سخت محنت سے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کردیا ہے۔

وہ کراچی میں سرکردہ تاجروں کے ایک وفد سے باتیں کررہے تھے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے اور کاروباری سرگرمیاں معمول پر آگئی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی اقتصادی ترقی کا بھی اعتراف کیا ہے، پاکستان اب کاروباری افراد اور سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش منزل بن گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی سرمایہ کاردوست پالیسیوں کے نتیجے میں بعض بین الاقوامی شہرت یافتہ سرمایہ کاروں اور کمپنیوں نے پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے مواقع کی تلاش میں دلچسپی کااظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقتصادی استحکام کے حصول کے بعد حکومت اب اعلیٰ پائیدار اور جامع ترقی حاصل کرنے پر پوری توجہ دے رہی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے روٹوں کے ساتھ خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کیلئے مقامات کی نشاندہی کرلی گئی ہے جس سے تجارت اور کاروبار کے شاندار مواقع پیدا ہوں گے۔

 وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ 2013ءمیں جب ہم نے حکومت سنبھالی تو ہمیں دہشت گردی، اقتصادی تنزلی اور توانائی کی قلت سمیت کئی مسائل کا سامنا تھا تاہم ہماری حکومت نے ان مسائل کو چیلنج سمجھتے ہوئے انتھک کام کیا اور ان تمام مسائل پر قابو پایا، آج اﷲ کے فضل اور ہماری حکومت کی سخت محنت سے پاکستان خوشحالی اور ترقی کے راستے پر گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ چار سال کے دوران موجودہ حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں اور اقتصادی کامیابیوں کے نتیجہ میں مختلف معروف بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروبار میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔



متعللقہ خبریں