دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کی رہنمائی لازمی ہے، نواز شریف

امن ہرانسان کی اولین ضرورت ہے، آج انسانوں کے درمیان نفرت کا زہربھیلایا جا رہا ہے

689394
دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کی رہنمائی لازمی ہے، نواز شریف

وزیر اعظم  پاکستان  میاں نواز شریف  نے جامعہ نعیمیہ میں اتحاد بین المسلمین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کی بنیادیں انتہا پسندی میں  پوشیدہ  ہوتی ہیں،  اللہ  تعالی  کی مدد اور ہماری کوششوں  سے دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اس ادارے میں خون کی ہولی کھیلی گئی اورمفتی سرفراز نعیمی کو شہید کیا گیا، جامعہ نعیمیہ میں خون کی ہولی کھیلنے  والوں کا دین سے کوئی تعلق نہیں، ہماری مساجد اورخانقاہیں امن کا گہوارہ ہیں، دہشت گردوں کے نظریات کے خاتمے کے لئے علما ء  کو    کوششیں صرف کرنی چاہییں۔دہشتگردی کا خاتمہ علماء کے کردار کے بغیر ممکن نہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے لئے دینی دلائل تراشے جاتے ہیں اورمدارس کی تعلیم امن کی بنیاد پر استوار ہونی چاہیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ امن ہرانسان کی اولین ضرورت ہے، آج انسانوں کے درمیان نفرت کا زہربھیلایا جا رہا ہے اوراس زہرکوعلما ختم کرسکتے ہیں، دہشتگردی کی بنیادیں انتہا پسندی ہےاوردین کے نام پرانتہاپسندی پھیلائی جارہی ہے جب کہ  جہاد کے پاکیزہ تصور کو مسخ کیا گیا ہے۔ آج پاکستان اوردنیا بھرمیں اسلام کے نام پر ظلم کا بازارگرم ہے۔



متعللقہ خبریں