پاکستان کے شہروں میں عوام کو اعلیٰ میعار کی سفری سہولتیں، ملتان کے عوام بھی خوش

افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم کوئی سیاست کرنے کے لیے نہیں آئے بلکہ ملتان کی عوام کی خدمت کے لیے اور آپ کو آپ کا حق میٹرو کا تحفہ دینے آئے ہیں

658284
پاکستان  کے شہروں میں  عوام  کو اعلیٰ میعار کی سفری سہولتیں، ملتان کے عوام بھی خوش

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے ملتان میں میٹرو بس منصوبے کا افتتاح کر دیا ۔

افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم کوئی سیاست کرنے کے لیے نہیں آئے بلکہ ملتان کی عوام کی خدمت کے لیے اور آپ کو آپ کا حق میٹرو کا تحفہ دینے آئے ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور اور راولپنڈی کے بعد ملتان کے لیے شروع کیے گئے میٹرو بس منصوبے سے شہر کے 25 لاکھ افراد مستفید ہوں گے، عوامی فلاح کے اس بڑے منصوبے پر 28 ارب 88 کروڑ روپے لاگت آئی ہے، وزیراعظم نے حسب روایت میٹرو بس میں خود سفر کرکے اس کا آغاز کیا، 18.5 کلومیٹر طویل ٹریک اور 21 اسٹیشنز پر مشتمل اس بس سروس کا کرایہ 20 روپے ہوگا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں ملتان کی عوام کو اور شہباز شریف کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں، جنہوں نے کم سے کم وقت میں اس منصوبے کو مکمل کیا۔

 18 کلومیٹر طویل اس منصوبے کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم کے ساتھ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ، صوبائی وزرا اور غیر ملکی مہمانوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ بس سروس سے شہر کے 25 لاکھ سے زائد شہری مستفید ہوں گے جس میں 14 فلائی اوورز اور 7 زمینی سٹیشنز شامل ہیں ۔ بس کے روٹ میں بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ، گلگشت ، 9 نمبر چونگی اور دولت گیٹ شامل ہیں ، 18 کلومیٹرز لمبے ٹریک پر 6 بڑے کاروباری مراکز اور 25 تعلیمی ادارے بھی شامل ہیں ، معلوم ہوا ہے کہ ابتدائی طور



متعللقہ خبریں