سابق صدر آصف زرداری دبئی روانہ جہاں سے وہ صدر ٹرمپ کی حلف برادری کی تقریب کے لیے امریکہ روانہ ہوں گے

تقریباً 18 ماہ کی خودساختہ جلاوطنی کاٹ کر گذشتہ ماہ وطن واپس آنے والے سابق صدر 20 جنوری سے قبل ہی امریکہ جائیں گے، جہاں ذرائع کے مطابق وہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے

652115
سابق صدر آصف زرداری دبئی روانہ جہاں سے وہ صدر ٹرمپ کی حلف برادری کی تقریب کے لیے امریکہ روانہ ہوں گے

سابق صدر آصف علی زرداری نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے دبئی روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ کچھ روز کے قیام کے بعد امریکہ جائیں گے۔

تقریباً 18 ماہ کی خودساختہ جلاوطنی کاٹ کر گذشتہ ماہ وطن واپس آنے والے سابق صدر 20 جنوری سے قبل ہی امریکہ جائیں گے، جہاں ذرائع کے مطابق وہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔
ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کراچی کے جناح ایئر پورٹ سے دبئی روانہ ہوئے ہیں جہاں وہ کچھ روز قیام کریں گے۔ سابق صدر دبئی سے براہ راست امریکہ جائیں گے جہاں وہ نو منتخب امریکی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔

سابق صدر کی 30 جنوری تک وطن واپسی متوقع ہے۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو بطور 45ویں امریکی صدر اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری رواں ماہ کے آخر میں امریکہ روانہ ہوں گے، جہاں وہ 2 ہفتے تک قیام کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اپنے قیام کے دوران زرداری امریکی انتظامیہ اور کانگریس کے ارکان سے ملاقات کریں، جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں