سیاسی جماعتوں کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں: وزیراعظم میاں محمد نواز شریف

انہوں نے کہا کہ   جمہوریت کا مطلب برداشت ، مثبت تنقید کا سامنا کرنا ہے ، اپنی مسجد بنانےوالوں اور میں نہ مانوں کہنے والوں کا کسی کے پاس علاج نہیں ، عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کیلئے بھرپور محنت کرنا ہوگی

640356
سیاسی جماعتوں کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں: وزیراعظم میاں محمد نواز شریف

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام نے جن جماعتوں کو مینڈیٹ دیا ان سیاسی جماعتوں کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں، میثاق جمہوریت پر عمل کر رہے ہیں، جمہوریت کا مطلب دوسروں کو برداشت کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ   جمہوریت کا مطلب برداشت ، مثبت تنقید کا سامنا کرنا ہے ، اپنی مسجد بنانےوالوں اور میں نہ مانوں کہنے والوں کا کسی کے پاس علاج نہیں ، عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کیلئے بھرپور محنت کرنا ہوگی ۔

آزاد کشمیر کونسل سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ حکومت کے کام کے عوام کو اچھے اثرات ملنے چاہئیں۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ مثبت تنقید کوبرداشت کرنا ہوگا،برداشت کے بغیر گھر اورخاندان بھی نہیں چل سکتا۔

اپنی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ اس ہدف کو حاصل کرنے میں کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے، 2018 تک ملک سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا جبکہ پاکستان ترقی کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے مسلم لیگ (ن) کو اعتماد کا ووٹ دیا، جس پر فخر ہے، یہاں بجلی کے پیداوار ممکن ہے، اس کو استعمال کرنا چاہیے، مقامی لوگ بھی ان منصوبوں میں سرمایہ کاری کریں، حکومت ان کی مدد کرے گی۔

 

 

 وزیر اعظم نواز شریف کا آزاد کشمیر کونسل سے خطاب  سی پیک مثالی ترقی کا منصوبہ ہے،جس پر کئی سیکٹرز پر کام کر رہے ہیں ، وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں بجلی منصوبے لگانے کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔ یہاں لوگ بھی توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں ۔



متعللقہ خبریں