آج پاکستان بھر میں عید میلاد النبیۖ پیر کو مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے

نبی آخر الزمان ۖ کو نذرانہ عقیدت پیش کرنے کیلئے وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز31 اورتمام صوبائی دارالحکومتوں میں21,21 توپوں کی سلامی سے ہوا

628282
آج پاکستان بھر میں عید میلاد النبیۖ پیر کو مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے

ملک بھر میں عید میلاد النبیۖ  آج  مذہبی عقیدت واحترام سے منائی جا رہی ہے۔

نبی آخر الزمان ۖ کو نذرانہ عقیدت پیش کرنے کیلئے وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز اکتیس اورتمام صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا
حضور اکرم ۖ کی حیات طیبہ او رتعلیمات انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں اور ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خصوصی کانفرنسوں ، تقریبات اور محافل نعت کا اہتمام کیاگیا ہے۔
صوبائی ہیڈکوارٹرز اور دوسرے اہم شہروں اور قصبوں میں بھی سیرت کانفرنسوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔
ممتاز علمائے کرام سیرت النبیۖ کے مختلف پہلوئوں کو اجاگر کرتے ہوئے لوگوں پر زور دیں گے کہ وہ اپنی نجات کیلئے حضرت محمدۖ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں۔

 کل لاہور میں دو روزہ سیرت کانفرنس شروع ہوئی جس میں دنیا بھر سے سینکڑوں علمائے کرام شرکت کررہے ہیں ۔ وزیراعظم نوازشریف  آج اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے ۔
اس دن کی مناسبت سے کل پنجاب، سندھ خیبرپختونخوا ، بلوچستان، گلگت بلتستان اورآزادکشمیر کے تمام اضلاع اور تحصیلوں میں خصوصی جلوس نکالے جا رہے ہیں۔

جلوس روایتی راستوں سے گزرتے ہوئے قصہ خوانی بازار پر ختم ہوں گے۔
عید میلاد النبی
ۖ گلگت بلتستان میں بھی مذہبی جوش وجذبے سے منائی جا رہی ہے۔
نبی کریم
ۖ کو نذرانہ عقیدت پیش کرنے کیلئے گلگت اور دیگر اضلاع میں محافل میلاد النبیۖ کا اہتمام کیا گیا ہے۔
آزاد جموں اور کشمیر میں بھی کل عید میلاد النبی
ۖ مذہبی عقیدت واحترام سے منائی جائے رہی ہے۔
نماز فجر کے بعد امت مسلمہ کے اتحاد ،پاکستان کی ترقی اور خوشحالی اور مقبوضہ جموں وکشمیر کی جلد آزادی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

 



متعللقہ خبریں