پاکستان بدل چکا,شفافیت، دیانت، امانت اور خدمت کی سیاست نے جھوٹ کو ہرا دیا: شہباز شریف

باشعور عوام نے اپنے مثبت طرز عمل سے ثابت کیا ہے کہ وہ اب کسی کو ذاتی مفادات کیلئے پاکستان کی قسمت کھوٹی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے

605128
پاکستان بدل چکا,شفافیت، دیانت، امانت اور خدمت کی سیاست نے جھوٹ کو ہرا دیا: شہباز شریف

پنجاب  کے  وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہاہے کہ 2013ء  کے مقابلے میں آج کا پاکستان بہت بدل چکا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار  گزشتہ روز سپیکر قومی اسمبلی ایازصادق  سے ملاقات کے دوران کیا۔

 انہوں نے کہا کہ   موجودہ حالات میں   شفافیت، دیانت، امانت اور خدمت کی سیاست کے سامنے الزام تراشی، انتشار، افراتفری اور جھوٹ کی منفی سیاست کو مات ہوئی ہے  اور باشعور عوام نے اپنے مثبت طرز عمل سے ثابت کیا ہے کہ وہ اب کسی کو ذاتی مفادات کیلئے پاکستان کی قسمت کھوٹی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔

 اسلام آباد بند کرنے کی دھمکیوں کے پیچھے دراصل ملک کی تیزرفتارترقی اور عوام کی خوشحالی کا خوف تھا،دھرنا گروپ کی ذاتی مفادات کی سیاست ہمیشہ کے لئے دفن ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کی حکومت نے منصوبوں میں شفافیت اوراعلٰی معیار کے ر جحان کو فروغ دیا ہے اوراربوں روپے کے قومی وسائل بچا کر نئی مثال قائم کی جس کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی ۔

اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے کہاآج پاکستان میں بہتر ہوتی صورتحال کا عالمی ادارے بھی برملا اعتراف کر رہے ہیں اور پاکستان ترقی و خوشحالی کی منزل کی جانب بڑھ رہا ہے ، ان حالات میں منفی اور انتشار کی سیاست ملک و قوم کی ترقی کیلئے زہر قاتل ہے ۔



متعللقہ خبریں