پیمرا نے بھارتی مواد نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کردی

پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیمرا کا 120 واں اجلاس چیرمین پیمرا ابصار عالم کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں حکومت کی جانب سے سمری کا جواب موصول ہونے کا معاملہ بھی زیر غور آیا

593516
پیمرا نے بھارتی مواد نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کردی

پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ٹی وی اور ایف ایم ریڈیوز پر انڈین مواد نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔

پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیمرا کا 120 واں اجلاس چیرمین پیمرا ابصار عالم کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس میں حکومت کی جانب سے سمری کا جواب موصول ہونے کا معاملہ بھی زیر غور آیا جس میں حکومت پاکستان نے پیمرا کو انڈین مواد سے متعلق فیصلہ سازی کرنے میں مکمل اختیارات تفویض کردیئے جس کے بعد اتھارٹی نے سیٹلائٹ ٹی وی چینلز اور ریڈیو پر انڈین مواد نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کردی جس کا اطلاق 21 اکتوبر سے ہوگا جب کہ خلاف ورزی کرنے والے ٹی وی چینلز اور ایف ایم ریڈیوز کا لائنسس بغیر شوکاز نوٹس جاری کیے بغیر معطل کردیا جائے گا۔

پاک بھارت سرحدی کشیدگی دن بدن شدت اختیار کرتی جارہی ہے، پاکستانی فنکاروں کو بھارت میں دھمکیوں اور فلموں میں کام کرنے پر پابندی کے مطالبات کے بعد پاکستان میں بھی بھارتی ڈراموں کسی نشریات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ 



متعللقہ خبریں