کشمیر کا تنازعہ اقوام متحدہ کی انتہائی ناکامی ظاہر کرتا ہے: وزیراعظم نواز شریف

وزیراعظم نوازشریف نے 22 ارکان پارلیمان کو خصوصی نمائندوں کے طور پر نامزد کیا ہے جو دینا کے اہم ملکوں میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کریں گے

560611
کشمیر کا تنازعہ اقوام متحدہ کی انتہائی ناکامی ظاہر کرتا ہے: وزیراعظم نواز شریف

وزیراعظم نوازشریف نے 22 ارکان پارلیمان کو خصوصی نمائندوں کے طور پر نامزد کیا ہے جو دینا کے اہم ملکوں میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کریں گے۔

ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے ان ارکان پارلیمنٹ کو کشمیر کے نصب العین کی جنگ لڑنے کیلئے دنیا کے مختلف حصوں میں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نواز شریف نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے نسل در نسل بھارت کے ٹوٹے ہوئے وعدے اور وحشیانہ تسلط دیکھا ہے۔ خصوصی نمائندے دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کرینگے 

وزیراعظم نے خصوصی نمائندوں پر زور دیا کہ وہ دنیا بھر میں کشمیر کے نصب العین کو اجاگر کرنے کی کوششیں یقینی بنائیں تاکہ وہ اس سال ستمبر میں اقوام متحدہ میں اپنے خطاب کے دوران عالمی برادری کے اجتماعی ضمیر کو جھنجوڑ سکیں۔  انہوں نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کو کشمیری عوام کے ساتھ کیا گیا حق خودارادیت کا دیرینہ وعدہ یاد دلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ بھی واضح کریں گے کہ یہ بھارت ہی تھا جس نے کئی عشروں پہلے کشمیر کے تنازعے پر اقوام متحدہ سے رجوع کیا مگر اب وہ اپنا وعدہ پورا نہیں کررہا ہے۔
وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کا یہ یوم تاسیس ادارے کے عملی اقدامات سے منسوب ہونا چاہئے۔  انہوں نے کہا کہ کشمیر کا تنازعہ اقوام متحدہ کی انتہائی ناکامی ظاہر کرتا ہے اور عالمی ادارے کو ہر صورت اپنی ساکھ قائم کرنی چاہئے۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خصوصی نمائندوں کو پاکستان کے عوام کی طاقت اور کشمیر ی عوام کی دعائیں حاصل ہیں جب کہ خصوصی نمائندوں کو مینڈیٹ اورپارلیمنٹ کی حمایت حاصل ہے، یہ نمائندے بیلجئم ،چین ،فرانس ،روس ،سعودی عرب، واشنگٹن ،ترکی ،برطانیہ ،نیویارک ،جنیوا اورجنوبی افریقہ میں جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل نہ ہونا اقوام متحدہ کی مسلسل ناکامی ہے۔



متعللقہ خبریں