وزیراعظم نواز شریف آج سیالکوٹ لاہور موٹر وے کا سنگِ بنیاد رکھیں گے

اس موٹر وے کو کالا شاہ کاکو کے قریب لاہور اسلام آباد موٹر وے جبکہ محمود بوٹی بند کے قریب لاہور رنگ روڈ سے ملایاجائے گا' یہ موٹر وے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن تعمیر کررہی ہے۔ موٹر وے کے چھ انٹرچینج اور دو سروس ایریا ہوں گے

556433
وزیراعظم نواز شریف آج سیالکوٹ لاہور موٹر وے کا سنگِ بنیاد رکھیں گے

وزیراعظم نواز شریف آج سمبڑیال کے قریب سیالکوٹ لاہور موٹر وے کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق نواسی کلومیٹر طویل موٹر وے 43 ارب روپے سے زائد کی لاگت سے دو سال میں مکمل ہوگی۔

اس موٹر وے کو کالا شاہ کاکو کے قریب لاہور اسلام آباد موٹر وے جبکہ محمود بوٹی بند کے قریب لاہور رنگ روڈ سے ملایاجائے گا' یہ موٹر وے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن تعمیر کررہی ہے۔ موٹر وے کے چھ انٹرچینج اور دو سروس ایریا ہوں گے۔

 وزیراعظم ہاوس کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق لاہور۔سیا لکوٹ موٹر وے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کی بنیاد پر اور بین الاقوامی معیار کے مطابق تعمیر کی جائیگی۔این۔5پر لاہور بائی پاس انٹر چینج سے شروع ہوگی اور اسے کالا شاہ کاکو کے قریب ایم ۔2 سے منسلک کیا جائیگا جبکہ سیالکوٹ کے مغرب میں تقریباً پندرہ کلو میٹر پرختم ہوگی۔89کلو میٹرطویل چھ انٹر چینجز اور دو سروس ایریا تعیمر ہونگے۔منصوبہ دو سال میں مکمل ہو گا۔منصوبے پر 43.847ارب روپے کی لاگت آئیگی۔ایف ڈبلیو او منصوبے کا سپانسر جبکہ این ایچ اے عملدرآمدی اتھارٹی ہے۔

موٹر وے کی تعمیر سے سیالکوٹ سے لاہور کا فاصلہ صرف 45 منٹ کا رہ جائے گا۔ موٹروے پر چھ انٹر چینج اور دو بین الاقوامی معیار کی یونیورسٹیاں بھی قائم کی جائیں گی۔  



متعللقہ خبریں