تعلیم کے فروغ کے لیے اردو کو ذریعہ تعلیم بنانا ضروری ہے: صدر ممنون حسین

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نفاذ اردوکے لیے خلوصِ نیت کے ساتھ پیش قدمی کر رہی ہے ۔ ایوانِ صدر میں بھی اس سلسلے میں بڑی مثبت اور تیزرفتار پیش رفت ہوئی ہے اور اب دفتر کے کئی اہم شعبوں میں اردو میں ہی خط و کتابت ہوتی ہے

554294
تعلیم کے فروغ کے لیے اردو کو ذریعہ تعلیم بنانا ضروری ہے: صدر ممنون حسین

صدر مملکت ممنون حسین نے "مسند بابائے اردو مولوی عبدالحق"کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ۔ بابائے اردو مسند کا قیام ناگزیرتھا ۔ اس مسند کے تحت کی جانے والی تحقیق بہت مفید ثابت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نفاذ اردوکے لیے خلوصِ نیت کے ساتھ پیش قدمی کر رہی ہے ۔ ایوانِ صدر میں بھی اس سلسلے میں بڑی مثبت اور تیزرفتار پیش رفت ہوئی ہے اور اب دفتر کے کئی اہم شعبوں میں اردو میں ہی خط و کتابت ہوتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ   قوم ملک کی دولت لوٹنے والوں سے نفرت کرے تاکہ وہ اپنا منہ کسی کو نہ دکھا سکیں۔ خرابیوں کا دور گزرگیا اب ملک صحیح راستے پر گامزن ہے اور تیز رفتار ترقی ہوگی،تعلیم کے فروغ کے لیے اردو کو ذریعہ تعلیم بنانا ضروری ہے ۔ اس سلسلے میں بابائے اردو مولوی عبدالحق چیئر کا قیام مفید ثابت ہو گا۔ موجودہ حکومت نفاذ اردوکے لیے خلوصِ نیت کے ساتھ پیش قدمی کر رہی ہے ۔

ایوانِ صدر میں بھی اس سلسلے میں بڑی مثبت اور تیزرفتار پیش رفت ہوئی ہے اور اب دفتر کے کئی اہم شعبوں میں اردو میں ہی خط و کتابت ہوتی ہے ۔ بابائے اردو مسند کا قیام ناگزیرتھا ۔ اس مسند کے تحت کی جانے والی تحقیق بہت مفید ثابت ہو گی۔ گورنر ہاؤس سندھ میں منعقدہ اس تقریب میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ محمد جاوید اشرف، شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سلیمان ڈی محمد، ذوالقرنین جمیل اور معتمد اعزازی ڈاکٹرفاطمہ حسن، صدر انجمن ترقی اردو کے علاوہ معززین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔



متعللقہ خبریں