اقتصادی راہداری کا خواب حقیقت میں بدلنے کیلیے ہر قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں: جنرل راحیل شریف

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے خلاف تمام سازشوں سے آگاہ ہیں اور اقتصادی راہداری کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے ہر قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں

503206
اقتصادی راہداری کا خواب حقیقت میں بدلنے کیلیے ہر قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں: جنرل راحیل شریف

پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کاکہناہے کہ آپریشن ’’ضرب عضب‘‘ حتمی مرحلے میں داخل ہوچکا، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے خلاف تمام سازشوں سے آگاہ ہیں۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے خلاف تمام سازشوں سے آگاہ ہیں اور اقتصادی راہداری کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے ہر قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ ملک کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے اور قوم ایک دہائی سے دہشت گردی سے متاثر ہے، پاکستانی قوم نے دہشت گردی کے خلاف بے مثال قربانیاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ افسروں اور جونواں کی کاوشوں سے ضرب عضب حتمی مرحلے میں ہے اور پاک فوج نے قوم کے عزم سے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی جب کہ  فوج قوم کی توقعات پر ہمیشہ پورا اترے گی۔

جنرل راحیل شریف نے اپنے خطاب میں ملک کو درپیش مختلف النوع اور پیچیدہ چیلنجز پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے دہشت گردی کا شکار رہی ہے ، پاکستانی قوم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران بے مثال قربانیاں دیں، الحمد للہ پاک فوج نے پوری قوم کے عزم سے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے ، پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کی کاوشوں سے آپریشن ‘‘ضرب عضب’’ کامیابی سے حتمی مرحلے میں داخل ہو گیا، جبکہ پاک فوج ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اترے گی ۔ آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے دوران عارضی طور پر نقل مکانی کرنیوالوں کی اپنے گھروں کو واپسی کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف بہادر قبائل کی غیر متزلز ل حمایت لائق تحسین ہے ، متعلقہ حکام فاٹا میں ٹی ڈی پیز کی بر وقت اور با عزت واپسی وبحالی یقینی بنائیں۔ ان کا مزیدکہناتھاکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کے خلاف تمام سازشوں سے آگاہ ہیں اور ہم پاکستانی عوام کی زندگیوں کو تبدیل کرنے کیلئے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ مکمل کرنے کیلئے ہر قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں۔ 



متعللقہ خبریں