پاکستان کی معیشت درست سمت گامز ن کردیا ہے: صدر ممنون حسین

ایوان ہائے صنعت و تجارت کی فیڈریشن کے چوتھے اچیومنٹ ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔صدر نے کہاکہ ہمارے صنعتکاروں اور برآمد کنندگان کو موجودہ منڈیوں تک رسائی برقرار رکھتے ہوئے وسطی ایشیا، مشرق بعید اورافریقہ پر توجہ دینی چاہیے

484384
پاکستان کی معیشت درست سمت گامز ن کردیا ہے: صدر ممنون حسین

صدر ممنون حسین نے تاجروں پرزوردیا ہے کہ وہ ملک کی برآمدات کو فروغ دینے کے لئے ابھرتی ہوئی منڈیوں پر توجہ مرکوز کریں۔وہ اسلام آباد میں پاکستان کے ایوان ہائے صنعت و تجارت کی فیڈریشن کے چوتھے اچیومنٹ ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔صدر نے کہاکہ ہمارے صنعتکاروں اور برآمد کنندگان کو موجودہ منڈیوں تک رسائی برقرار رکھتے ہوئے وسطی ایشیا، مشرق بعید اورافریقہ پر توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت برآمدات میں اضافے کے پروگرام کے تحت افریقی منڈیوں تک رسائی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
صدر ممنون حسین نے کہاکہ حکومت نے پاکستان کی معیشت کو درست سمت گامز ن کردیا ہے اور پاک چین اقتصادی راہداری سمیت مختلف بڑے منصوبوں اور توانائی بحران پر قابو پانے کے منصوبوں کی تکمیل سے پاکستا ن میں ترقی اور خوشحالی کے دور کا آغاز ہوگا۔صدر نے خارجہ تعلقات کے حوالے سے کہاکہ تمام ملکوں خصوصاً ہمسایہ ملکوں کے ساتھ دوستانہ روابط قائم رکھنا پاکستان خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے۔
انہوں نے کہاکہ مسلسل ناخوشگوار واقعات کے باوجود پاکستان خطے میں امن اور سلامتی کے لئے بھارت کے ساتھ مذاکرات کے لئے کوشاں ہے۔
صدر نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے لئے تنازع کا حل ناگزیر ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان افغان حکومت اورافغان طالبان کو مذاکراتی میز پر لانے کیلئے بھی تمام ممکنہ کوششیں کررہا ہے۔

 



متعللقہ خبریں