مسلم لیگ نون کی سیاست کا محور ملک کی ترقی اور خوشحالی ہے: وزیراعظم نواز شریف

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم دھرنے ،جھوٹ اورتباہی کی نہیں ترقی کی سیاست کرتے ہیں، میرے دل میں بھی بہت سی باتیں ہیں مگر صبر وتحمل سے کام لیا، میں کسی کی کردار کشی کرنے نہیں آیا بلکہ پاکستان کی بات کرنے آیا ہوں۔ عوام سے کئے وعدے پورے کریں گے

478085
مسلم لیگ نون کی سیاست کا محور ملک کی ترقی اور خوشحالی ہے: وزیراعظم  نواز شریف

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کی سیاست کا محور ملک کی ترقی اور خوشحالی ہے۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم دھرنے ،جھوٹ اورتباہی کی نہیں ترقی کی سیاست کرتے ہیں، میرے دل میں بھی بہت سی باتیں ہیں مگر صبر وتحمل سے کام لیا، میں کسی کی کردار کشی کرنے نہیں آیا بلکہ پاکستان کی بات کرنے آیا ہوں۔

 انہوں نے کہا کہ عوام سے کئے وعدے پورے کریں گے ۔ کوٹلی ستیاں میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ افراد میں امدادی رقوم کی تقسیم کے موقع پرعوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیرا عظم نے کہاکہ میں یہاں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ لوگوں میں چیک تقسیم کرنے کیلئے آیا تھا لیکن یہاں جلسہ کا اہتمام بھی کیا گیا ہے جو آپ لوگوں کی مجھ سے محبت کا ثبوت ہے

وزیراعظم نے کہا کہ وہ دھرنوں کے بجائے عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لائے گی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے شروع کئے گئے توانائی منصوبوں سے دو ہزار اٹھارہ تک لوڈشیڈنگ ختم ہو جائے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں کمی ہوئی ہے اور ان کی حکومت نے دہشت گردی کے جلد خاتمے کا عزم کر رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگری سے نمٹنے کیلئے ہمیں غربت کا خاتمہ بھی کرنا ہو گا۔وزیراعظم نے کہا کہ

 پاک چین اقتصادی راہداری سے پورے ملک کو فائدہ ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک میں مواصلات کے بڑے منصوبے شروع کئے ہیں جن میں ملک کے مختلف حصوں کو ایک دوسرے سے منسلک کرنے کیلئے موٹرویز کا جال بچھانا بھی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ مظفرآباد ، میرپور موٹر وے کو کوٹلی ستیاں سے منسلک کرنے کا سروے کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم نے کوٹلی ستیاں میں جدید ہسپتال کی تعمیر ، تحصیل کے ہر گھر کو گیس اور بجلی کی فراہمی اور کہوٹہ کلیاری روڈ جلد مکمل کرنے کا اعلان بھی کیا۔

 

 



متعللقہ خبریں