جمہوریت صرف اسلام آباد کے ایوانوں تک محدود نہیں رکھیں گے بلکہ گلی محلوں تک پہنچائیں گے: مصطفیٰ کمال

مزارقائد سے متصل جناح گراؤنڈ میں پاک سرزمین پارٹی کے پہلے سیاسی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پاک سرزمین پارٹی وطن پرست لاکھوں لوگوں کی تحریک بن چکی ہے۔کراچی  کو " را"  کے  ایجنٹوں کا نہیں، وطن پرستوں کا خوبصورت شہر بنائیں گے

477462
جمہوریت صرف اسلام آباد کے ایوانوں تک محدود نہیں رکھیں گے بلکہ گلی محلوں تک پہنچائیں گے: مصطفیٰ کمال

پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے ایوانوں تک محدود جمہوریت کو نہیں مانتے،ہم چاہتے ہیں کہ اگر ملک میں جمہوریت چلانی ہے تو اسے ایوانوں میں نہیں پاکستانیوں کے گھروں کی دہلیز پر ہونا  چاہیے۔

مزارقائد سے متصل جناح گراؤنڈ میں پاک سرزمین پارٹی کے پہلے سیاسی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پاک سرزمین پارٹی وطن پرست لاکھوں لوگوں کی تحریک بن چکی ہے۔کراچی  کو " را"  کے  ایجنٹوں کا نہیں، وطن پرستوں کا خوبصورت شہر بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  فوجی آپریشنز کسی مسئلے کا حل نہیں، گورننس بہتربنانا ہوگی،تعلیم عام ، لوگوں کو روزگار فراہم کرنا ہوگا، ایسے منی پاکستان کی بنیاد رکھیں گے جہاں کا ہر علاقہ ترقی کرے گ۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں شاید کوئی ایسی پارٹی بنی ہو جس نے 30 دنوں میں لاکھوں کا مجمع جمع کر کے ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر دور میں سنتے آئے ہیں کہ پاکستان ایک نازک دور سے گزر رہا ہے ، لیکن آج پاکستان ایک نازک دور کی لکیر بھی کراس کر چکا ہے ۔ ہم فرقوں میں ، قومیتوں میں اتنے تقسیم ہو چکے ہیں کہ ہمیں اپنی پاکستانی شناخت ہی ڈھونڈنا مشکل ہو گئی تھی ۔ دو لوگوں کی شروع کی ہوئی جماعت میں لاکھوں لوگ شامل ہو گئے ہیں ۔ ملک بھر سے لوگ جوق در جوق ہمارے قافلے میں شامل ہو رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ  پاک سرزمین پارٹی کراچی کو امن پسندوں کا شہر بنائے گی، یہ شہر دوبارہ تعلیم یافتہ، تہذیب یافتہ لوگوں کا شہرہوگا اوراب ہم گلی گلی پاکستانیوں کے پاس جائیں گے۔



متعللقہ خبریں